داڑوم گول برنس کے مقام پر گاڑی حادثے میں ایک شخص جاں بحق

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) داڑوم گول برنس کے مقام پر کرولا کار حادثے کا شکار ہوکر سینکڑوں فٹ کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں ڈارئیور مسمی واحد گل ولد تازہ گل ساکن خار تیمر گرہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی نمبر 6067میں صرف ایک سواری سوار تھا۔ جس کی شناخت ان کے جیب سے ملنے والی شناختی کارڈ سے ہوئی ہے۔ پولیس قانونی تقاضے مکمل کرنے کے لاش آبائی گاؤں روانہ کردی ہے۔ تاہم یہ معلوم نہ ہوسکی کہ گاڑی کہاں جا رہی تھی اور وجہ حادثہ کیا ہوسکتی ہے۔