چترال (نمائندہ چترال میل) بدھ کی علی الصبح چترال بونی روڈ پر چترال شہر سے تقریباً 20کلومیٹر کے فاصلے پر واقع راغ گاؤں کے قریب ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں چترال سے بونی جانے والی فلائنگ کوچ اور کوہ کے علاقے سے چترال آنے والی غواگئے گاڑی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں باپ بیٹاسمیت آٹھ افراد جان بحق اور گیار ہ شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق حادثہ غواگئے کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا اور حادثہ اس وقت پیش آیا جب غواگئے ایک گاڑی کو اوورٹیک کرنے کے بعد اچانک فلائنگ کوچ کے سامنے آگئی اور آپس میں ٹکراگئے جس کے بعد فلائنگ کوچ سڑک سے ہٹ کر کھائی میں جاگری۔ تمام جان بحق ہونے والے افراد فلائنگ کوچ میں سوار تھے۔ جان بحق ہونے والوں میں پھاشک گاؤں یارخون کے رحمت حسین اور ان کا کم عمر بیٹا عمر اور یارخون ہی کے دیوان گول کی رہائشی سرفراز لال، محمد یونس ساکنہ سین لشٹ، علی محمدساکنہ زیزدی، فرمان علی خان ساکنہ سنوغر، فضل علی ساکنہ بونی اور چرون گاؤں سے تعلق رکھنے والے پاک آرمی کا جوان سہیل مرزا شامل ہیں۔ زخمیوں میں صبغت اللہ (ہون)، عدنان (ساہی وال پنجاب)، میرحکیم خان سیواخت، تاج محمد زیزدی، جان محمد اٹانی، فلائنگ کوچ ڈرائیور سجا دالرحمن، غواگئے ڈرائیور جنید کوغذی، مشہود انور کوجو اور ریشن گاؤں کی نگہت خاتون شامل ہیں۔ چترال پولیس نے تیز رفتار ی پر غواگئے ڈرائیور کے خلاف دفعہ 279اور 337کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ حادثے کے فوراً بعد الخدمت فاونڈیشن، ریسکیو 1122اور ایدھی ایمبولنس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا کام شروع کردیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تین زخمیوں کو پشاور کے ہسپتالوں کو منتقل کئے گئے ہیں۔ گزشتہ بیس سالوں کے دوران چترال بونی روڈ پر یہ اپنی نوعیت کی بدتریں حادثہ بتایا جاتا ہے۔ حادثے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگ سراسیمگی کی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچنا شروع ہوگئے۔ دریں اثناء چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے ہسپتال میں زحمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر مالی معاونت اور جان بحق ہونے والو ں کے ورثاء کو معاوضہ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



