چترال (نمائندہ چترال میل) چترال شہر میں واقع دنین کے باشندوں نے جمعہ کے روز پینے کے پانی کی گزشتہ تین مہینوں سے مسلسل بندش پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کے ذیلی ادارہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن یونٹ کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا اور چیو پل پر دھرنا دے کر موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کو تین گھنٹوں تک بلاک کیا جس کے نتیجے میں اپر چترال جانے اور آنے والے مسافروں اور خصوصاً بیماروں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاج کی قیادت کرنے والے محمد کوثر ایڈوکیٹ، شہزادہ مبشرالملک، فدااحمد ایڈوکیٹ، شمس الرحمن المعروف سیکرٹری، سلطان محمد شیر، سجاد احمد اور دوسرے کررہے تھے جن کا کہنا تھاکہ 7جولائی کو گولین میں گلیشیر کے پھٹ جانے سے سیلاب آنے کے بعد چترال شہر کے لئے گولین گول واٹر سپلائی اسکیم سیلاب برد ہوگئی مگر اب تک حکومت نے نہ تو اسکیم کو بحال کیا اور نہ ہی کوئی متبادل انتظام کیا جس کی وجہ سے دنین کے عوام پانی کی شدید قلت سے دوچار ہیں اور ان کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انگار غون واٹر سکیم کے لائن سے روزانہ کی بنیاد پر صبح وشام دو، دو گھنٹے پانی سپلائی کرنے سے مسئلہ وقتی طور پر حل ہوگا لیکن تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اس مسئلے کو مکمل طور پر پس پشت ڈال دیا ہے جوکہ قابل مذمت ہے اور اسی وجہ سے عوام کو سڑکوں پر آنا پڑا۔ بعدازاں ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پر ہڑتال کو وقتی طور پر ختم کردیا گیا جس کے بعد موٹر گاڑیوں کی ٹریفک بحال ہوگئی۔ دریں اثناء دنین لشٹ میں پانی کی قلت کو وقتی طور پر دور کرنے کے لئے فیصلہ ہوا کہ دنین گول کے قریب واقع محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی واٹر ٹینک سے دو انچ قطر پائپ کے ذریعے روزانہ بھردیا جا تا رہے گا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے