چترال (نمائندہ چترال میل)سابق صوبائی وزیربہبودآبادی وضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی ضلع چترال سلیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے ہمارے گذشتہ دورحکومت میں منظورشدہ گرلزڈگری کالج دروش میں اپنے نام کی تختی لگاکراپنے قدکاٹ کوکم کردیا۔یہ بات پورے عوام دروش اورچترال کومعلوم ہے کہ گرلزڈگری کالج دروش پیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی کے گذشتہ حکومت میں مرے ذاتی کوششوں سے منظورہواتھااوراس کاسنگ بنیادبھی میں نے ہی رکھاتھا۔مگرپی ٹی آئی کی حکومت گذشتہ پانچ سالوں میں اس کالج کوتکمیل تک پہنچانے کے لئے فنڈنہ دے کرلیٹ کردیاورنہ اس کی تکمیل دوسال کے اندرہی ہوناتھا۔اب بھی اس کالج کے اندرپانی،بجلی اوردوسرے ضروریات مکمل نہیں ہوئے ہیں اورنہ ہی اسٹاف کی بھرتیاں ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ صرف تختی لگانے سے کاکام نہیں چلتابلکہ عملی طورپرآج کلاسوں کابھی آغا زہوناچاہیے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اس دورے پرعوام چترال میں مذیدمایوسی پھیل گئی کیونکہ عوامی مسائل کوکسی بھی جگہ وزیراعلیٰ نے نہیں سنااورنہ ہی کسی میگاپراجیکٹ کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ مجھے انتہائی افسوس کے ساتھ یہ بات دہراناپڑتاہے کہ صوبے میں گذشتہ چھ سالو ں سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے،مگرابھی تک اس حکومت کی طرف سے ایک میگاپراجیکٹ بھی چترال میں نہیں ہواہے۔بلکہ موجودہ حکومت نے نوازشریف دورمیں منظورشدہ چترال کے میگاپراجیکٹس کواے ڈی پی سے نکال کرچترال کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک کیاہے۔جن میں چترال تاگرم چشمہ روڈکی بلیک ٹاپنگ،بونی تاشندورروڈکی بلیک ٹاپنگ،یونیورسٹی اف چترال کیمپس کے تعمیر،گلگت چترال تاچکدرہ سی پیک روڈ،دروش،ایون،چترال اوربونی میں گیس پلانٹس کی تنصیب قابل ذکرہیں۔جن کوپی ٹی آئی کی مرکزی حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے یکسرنکال کرعوام چترال کے ساتھ دشمی کیاہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بھی موجودہ حکومت کی واضح نااہلی ہے کہ ریشن بجلی گھر2915میں سیلاب بردہواتھاچارسال گزرنے کے بعدبھی کام کے آغازتک نہیں ہواتھاآج اگروزیراعلیٰ نے کام کاآغازکرہی دیاہے تواچھی بات ہے مگراس کی تکمیل بھی اس سال کے اندراندرہوناچاہیے۔کہیں یہ بھی بی آرٹی پراجیکٹ پشاورکی طرح نہ بن جائے جوکہ مکمل ہونے کانام نہیں لیتاہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



