ڈسٹرکٹ اپر چترال کے نوٹیفیکیشن کے مطابق دفترات بونی ہیڈ کوارٹر میں ہی بنائے جائیں۔عمائدین بونی

Print Friendly, PDF & Email

بونی (سرفرا ز شاہد)بونی اوی پرواک کے نوٹیبل کا ہنگامی اجلاس بونی ٹی ایم اے ہال میں سردار حکیم ممبر تحصیل کونسل مستوج کے صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس سے پرویز لال پی پی پی، فرمان مراد، رحمت سلام، ناظم پرواک، محمد رسول پی ٹی آئی، فداالرحمن جے آئی، سلطان الملک اے پی ایم ایل،شہاب الدین بونی بار، سلامت خان ناظم بونی ٹو، شاہ وزیر، فیض الرحمن اے این پی، نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی اس پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دفترات قاقلشٹ میں شفٹ کرنے کے خلاف جلد ہی اپر چترال بونی میں شاندار جلسے کا اہتما م کیا جائے گا۔