چترال(نمائندہ چترال میل)پاکستان کے سرحدی علاقے گبورمیں آئی سی اورڈبلیوفوریل کے تعاون سے یوم آزادی اوریوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے ایک پروقارتقریب کااہتمام کیاگیا۔ممبرضلع کونسل یوسی گرم چشمہ محمدحسین تقریب کے مہمان خصوصی اورآغاخان لوکل کونسل پرابیک کے پریذیڈنٹ محمودمرادنے تقریب کی صدرات کی۔تقریب کاآغازقومی ترانے کے دھن میں قومی پرچم لہراکرکیاگیا۔تقریب سے مہمان خصوصی محمدحسین، ممبرضلع کونسل یوسی شغورعبدالقیوم،معروف سماجی کارکن محمدامین،صدرمحفل محمودمراددیگرعمائدین نے یوم آزادی اوریکجہتی کشمیرکے حوالے سے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ 1947ء میں قائداعظم محمدعلی جناح کی قیادت میں لاکھوں لوگوں کی جانی قربانی کے بعدیہ ملک حاصل ہوا۔اگراس ملک کی آزادی پرکوئی انچ آئے تواسکی حفاظت کے لئے پاکستان کاہربچہ اپناجان قربان کرے گا۔مقریرین نے کشمیرمیں مودی سرکارکی طرف سے اُٹھائے گئے اقدام کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہاکہ مودی فوری طورپراپنے ناپاک اقدام کوختم کرکے کشمیری مسلمانوں پرہونے والے مظالم کوختم کریں۔ہم مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں پرہونے والے ظلم کوکسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ممبرڈسٹرکٹ کونسل محمدحسین نے کہاکہ جشن آزادی کے موقع پر کشمیری پرچم بھی نمایاں ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور عنقریب ہندوستان کے مظالم سے کشمیری بھائیوں کی آزادی کا جشن بھی منایا جائے گا۔ قوم نہتے کشمیریوں سے یکجہتی دکھائے گی، بھارتی درندوں کو جنت نظیر وادی سے نکلنے کا پیغام پہنچائے گی، مظالم سے پردہ اٹھایا جائے گا، مودی کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھایا جائے گا۔تقریب میں بہت سارے شعرائے کرام نے یوم آزادی اوریکجہتی کشمیر پراپنے خوبصورت کلام پیش کرکے شراکاء سے دادحاصل کیے۔یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک ننی بچی عالیدہ علاوالدین انتہائی خوبصورت جذباتی تقریرکرکے حاضرین سے خوب دادحاصل کی۔تقریب میں سکول طلباء وطالبات کے علاوہ علاقے کے سینکڑوں معتبرات نے شرکت کی۔یہ پروقارپروگرام اپیکس کے صدرجلال الدین اورجملہ ممبران کے زیرنگرانی منعقدہوئے تھے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



