چودہ اگست کو روایتی جوش و جذبے سے منانے کیلے ضلعی انتظامیہ نے مختلف تقریبات ترتیب دی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائند ہ چترال میل) 72واں یوم آزادی کوروایتی جوش اور ولولہ سے منانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے مختلف تقریبات ترتیب دی ہے جن میں پرچم کشائی، دن کی مناسبت سے تقاریب، مشاعرے، قومی پرچم بردار پراگلائیڈنگ، کھوار مشاعرہ، پولو میچ اور ثقافتی شو شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال تنویر احمد نے ان پروگرامات کی کوارڈینیشن کے لئے اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالولی خان کو فوکل پرسن مقررکیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پروگرامات صبح 9بجے سے شروع ہوں گے اور رات 11بجے تک جاری رہیں گے۔ ڈی سی چترال صبح 9بجے پولو گراونڈ میں پرچم کشائی کریں گے جس کے بعد چترال سکاوٹس، چترال پولیس اور چترال لیویز کی طرف سے مشترکہ بینڈ ڈسپلے اور مارچ کا مظاہرہ ہوگا جبکہ اس موقع پر پیراگلائیڈنک، تیر اندازی اور رسہ کشی کا مقابلہ بھی ہوں گے۔ ڈی سی چترال تنویر احمد اس موقع پر انعامات کریں گے۔ دوپہر 2بجے ٹاؤن ہال میں کھوار مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں ارض پاک کے بارے میں اپنے جذبات و خیالات کو اشعار کی زبان میں بیان کریں گے۔ سہ پہر کو پولو میچ چترال کے دو روایتی حریف ٹیموں چترال پولیس اور چترال لیویز کے درمیان کھیلا جائے گااور شام 9بجے گورنرز ہاؤ س میں ثقافتی شو پیش کیا جائے گا۔ دریں اثناء جشن آزادی کے سلسلے میں اے کے آر ایس پی سمیت مختلف اداروں نے دفاتر کے احاطے کو قومی پرچموں سے سجادیا ہے۔ عید الاضحی کی تعطیل کے باوجود لوگوں میں جشن آزادی کو شایان شان طور پر منانے کے لئے تیاریوں میں مصروف دیکھے جارہے ہیں۔