چترال (محکم الدین) ہندوکش کے سب سے قدیم باشندے کالاش قبیلے کے لوگ 9اگست کو کالاشہ دور بمبوریت میں یونیسکو کے زیر اہتمام (World Indigenous Peoples Day) منائیں گے۔ جس کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ کالاشہ دور کے چیرمین بختوار شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا۔ کہ اس پروگرام میں تینوں کالاش ویلیز سے کالاش مذہبی پیشوا،عمائدین،کمیونٹی کے مردو خواتین اور کالاش سٹودنٹس شرکت کریں گے۔ کالاش مذہبی پیشوا اپنی مذہبی روایات اور لوک کہانیاں بیان کریں گے۔ سکولوں کے طلبہ میں کالاش مذہب اور ثقافت سے تعلق رکھنے والے روایتی چیزوں کے حوالے سے پینل ڈسکشن اور کوئز کمپٹیشن منعقد کی جائے گی۔ تقریری مقابلے ہوں گے۔ اور کالاش کلچر سے متعلق پوسٹر بنانے کے مقابلے ہوں گے۔ جن میں صرف کالاش بچے بچیاں حصہ لے سکیں گے۔ چیرمین بختوار شاہ اور ممتاز ایکٹی وسٹ لوک رحمت کے مطابق ان مقابلوں کا مقصد بچوں میں ایک دوسرے سے تعلیمی سبقت حاصل کرنے کے جذبے کو اُجاگر کرنا ہے۔ اور دوسری طرف اپنے مذہب کے بارے میں اُن کو معلومات فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ کالاش قبیلے کو ہندوکش کی وادی چترال میں قدیم ترین مذہب کے پیروکار باشندے ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ جن کی آبادی تینوں کالاش ویلیز میں چار ہزار ایک سو ہے۔ اور وہ ان وادیوں میں اپنی مذہبی رسوم و رواج انجام دینے میں مکمل طور پر آزاد ہیں۔ جس کا ثبوت یہ ہے۔ کہ ان کے مختلف تہواروں میں ہزاروں ملکی اور غیر ملکی سیاح شرکت کرتے ہیں۔ گذشتہ کچھ عرصے سے ہر سال نو اگست کو ورلڈ انڈیجنس پیپلز ڈے منایا جاتا ہے۔ اس مرتبہ یہ کالاشہ دور بمبوریت میں منایا جائے گا۔ جس میں کالاش عمائیدین اپنی مذہبی رسومات کی انجام دہی، ان کے تحفظ پر بات کریں گے۔ اور نئی نسل کو گائیڈ لائن دیں گے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



