چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے ممتاز بزنس مین و سماجی کارکن بشیر احمد، ناظم ویلج کونسل گولین اور سوشل ایکٹی وسٹ تاج محمد خان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ، ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس ، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس، ڈی پی او چترال کیپٹن (ر) فرقان بلال، ایکسین سی این ڈبلیو مقبول اعظم ٹی ایم او قادر ناصر و دیگر سرکاری اداروں کے آفیسران، غیر سرکاری اداروں کے ذمہ داران، الخدمت فاؤنڈیشن اور ریسکیو 1122کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کہ انہوں نے شندور فیسٹول کی مصروفیات سے واپس ٓنے کے بعد گولین سیلاب متاثرین کو مشکل سے نکالنے کیلئے بھرپور تعاون کیا۔ اور اب حالات کسی حد تک بہتر ہوئے ہیں۔ جبکہ ابتدائی طور پر علاقے کے لوگ انتہائی سنگین حالات سے دو چار تھے۔ انہوں نے کہا۔ کہ فوری طور پر پیدل راستے سے متاثرین سے رابطہ بحال ہوا ہے۔ اورا مدادی اشیاء متاثرین تک پہنچنے کا عمل جاری ہے۔ جس سے علاقے میں پھیلی ہوئی بے چینی میں بہت کمی آئی ہے انہوں نے کہا۔ کہ ہم اُمید رکھتے ہیں۔ کہ گولین کے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔ اور سڑکوں کی بحالی، پائپ لائن کی تعمیر و بجلی کی فراہمی جلد ممکن بنائی جائے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا۔ کہ متاثرین کے ساتھ حکومت اور دیگر اداروں کا تعاون اُن کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔ اور علاقے میں پائی جانے والی بے چینی حکومتی اور سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے بھر امداد کی بدولت ختم ہو جائے گی۔ اس موقع پر ناظم ویلیج کونسل مطیع الرحمن نے کہا۔ کہ گولین کے سات دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ اور مجموعی طور پر تمام لوگ بالواسطہ اور بلا واسطہ متاثر ہوئے ہیں۔ جن کی امداد آزبس ضروری ہے۔ انہوں نے الخد مت فاؤنڈیشن، چترال پولیس، ریسکیو 1122کے کردار کی تعریف کی۔ کہ انہوں نے انتہائی مشکل وقت میں گولین کے لوگوں کا ساتھ دیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما