چترال(نمائندہ چترال میل)سنو لیپرڈ فانڈیشن(SLF) تندہی کے ساتھ نہ صرف برفانی چیتے بلکہ دوسرے انسانی دوست گوشت خور جانوروں کی گذشتہ بیس سالوں سے چترال میں حفاظت کررہی ہے۔جشن شندور کے موقع پرجوکہ7سے9جولائی تک منعقد کی گئی تھی SLFنے اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے کمیونٹی کو باشعور بنانے کے لئے (Awareness Raising and Solid Waste Management’)کے نام سے ایک مہم چلائی۔جشن شندور کے موقع پر ایک عارضی خیمہ بستی کا قیام ہوتا ہے جسمیں استعمال شدہ فضلے کو ٹھکانے لگانے کا کوئی معقول بندوبست نہیں ہوتا، یہ فضلہ چراگاہوں،ندی نالوں اور شندور جھیل میں پھیل جاتی ہے جسکی وجہ سے یہاں کے چرند اور پرند براہ راست متاثر ہوتے ہیں۔SLFکی ٹیم جسکی سربراہی چیف لوجسٹک اینڈ ایچ آر (ر) کرنل مشتاق احمد خان نے کی جبکہ ریجنل پروگرام منیجر شفیق اللہ خان،سوشل ارگنائزر جمیل اللہ اور فیلڈ اسسٹنٹ پر مشتمل ٹیم نے کمیونٹی کی آگاہی کے لئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔جسمیں SLFکے رضاکاروں نے مخصوص کپڑوں میں ملبوس،ہاتھوں میں پلاسٹک کے دستانے پہن کر آگاہی ریلی کا اہتمام کیا۔اور خیمہ بستی ایریا میں صحت مند ماحول کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔SLFکی ٹیم نے شندور فیسٹیول کے شرکاء کو کھوار،اردو اور پشتو زبانوں میں مخاطب کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک صاف اور سربز ماحول کے پیغام کو پہنچایا جاسکے۔بعد میں سنو لیپرڈ فانڈیشن کی ٹیم نے جنرل منیجر محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا محمد علی سید سے بھی ملاقات کی جسمیں مستقبل میں فضلہ کے انتظام اور ماحول کے اوپر کم سے کم اثر اندازی پر اُن کے قابل قدررائے لی گئی۔اس مہم کے دوران شندور کے آس پاس رہنے والوں اور سیاحوں کو ملٹی میڈیا کے ذریعے صاف اور سرسبز ماحول کی افادیت پر دستاویزی پروگروم دیکھایا گیا۔حاضرین نے اس سرگرمی میں پھرپور دلچسپی لی۔اختتامی تقریب میں SLFکی طرف سے انسپکٹر جرنل فرنٹیئرکورنارتھ کوسوینئر پیش کیا گیا۔
شندور میلے کے اختتام پر سولاسپور اور بالیم کے مقامی لوگوں نے شندور کے علاقے میں پھیلے ہوئے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لئے SLFکے مدد سے شروع کیے گئے مہم میں بھرپور حصہ لیا۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



