چترال (نمائندہ چترال میل)کنزیومر کورٹ چترال کے جج ہدایت اللہ خان نے چترال پریس کلب کے تین ممبران ظہیرالدین،شاہ مراد بیگ اور سید نذیر حسین شاہ کی طرف سے دائرکردہ شکایات پر کاروائی کے بعد فیصلہ سنادیا ہے جوکہ پیسکو اور ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے خلاف تھیں۔ شاہ مراد بیگ نے دنین میں واقع پیسکو آفس کے مین گیٹ کو صرف پیدل چلنے والوں کھلا رکھنے اور بجلی کے صارفین کی گاڑیوں کو اندر نہ چھوڑنے کی شکایت کی تھی۔ اپنے درخواست میں انہوں نے عدالت سے استدعا کیا تھاکہ پیسکو سب ڈویژن چترال کا موجودہ ایس ڈی او نے مین گیٹ کو بند کرکے صارفین کے لئے مشکل پیدا کردی ہے جنہیں گاڑیوں کی پارکنگ میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں کیونکہ مین گیٹ کے سامنے مصروف ترین سڑک پر پارک کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس پر عدالت نے دونوں طرف دلائل سننے کے بعد ایس ڈی او پیسکو سب ڈویژن چترال کو حکم دے دیاکہ وہ دفتری اوقات کے دوران مین گیٹ کو موٹر گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھلا رکھ دے۔ اسی طرح سید نذیر حسین شاہ نے چترال شہر اور مضافات میں واقع تندوروں میں سنگل نان نہ پکانے اور ڈبل نان بھی مقررہ وزن سے کم پکانے اور تندوروں میں ڈیجیٹل ترازو نہ رکھنے کی شکایت کی تھی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی ایک طرف نرخ مقرر کرنے کے بعد اس پر عملدرامد نہیں کراتی جس کے نتیجے میں نان بائیوں نے سرکار کی طرف سے سنگل اور ڈبل نان کی قیمتیں مقرر ہونے کے باوجود سنگل نا ن پکانے سے گریزاں ہیں کیونکہ سنگل نان کی وزن میں ذیادہ کمی لانے کی گنجائش نہیں ہوتی۔ انہوں نے یہ بھی استدعا کی تھی کہ تمام تندوروں میں ڈیجیٹل ترازو رکھنے کو لازمی قرار دی جائے تاکہ کسی بھی نان بائی کو کم وزن کی روٹی پکانے کا موقع نہ مل سکے۔ اس پر صارف عدالت نے شکایت کنندہ کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کو حکم دے دیا کہ سنگل نان کی دستیابی وزن اور معیارکے ساتھ یقینی بنائی جائے۔ اسی طرح پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے عدالت سے تحریری شکایت کی تھی کہ ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی نے درزیوں کے لئے فی جوڑا 600/=روپے مردانہ اور 400/=روپے بچگانہ (دس سال تک) کے لئے مقرر کی تھی اور گولین گول بجلی گھر سے بجلی کی مسلسل فراہمی کے باوجود چترال بازار اور مضافات میں درزیوں نے من مانے نرخ مقرر کئے ہوئے ہیں اور اب فی جوڑا 1000/=روپے تک لیتے ہیں جبکہ کسی بھی درزی خانہ کے سامنے نرخ نامہ اویزان نہیں ہے۔ اس شکایت کو بھی درست اور جائز قرار دیتے ہوئے معزز صارف عدالت نے ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کو حکم دے دیا ہے کہ وہ تمام درزی خانوں کے سامنے نمایان طور پر نرخ نامہ کے اویزان کرنے کو یقینی بنائے اور کمیٹی کے مقرر کردہ نرخ پر عملدرامد کرائے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



