ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ نے 8جون کو ہفتے کے دن مقامی تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ جبکہ سکرٹری ایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ ناظمین کی طرف سے ایک دن کی مقامی تعطیل کے اعلان کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں اور دفا تر کو ہفتے کے روز کھولنے کے لئے صوبے کے تمام مردانہ اور زنانہ ڈی ای اوز کو ٹو ئیٹ کر دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ نے 8جون کو ہفتے کے دن مقامی تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ناظم کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کی رو سے عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد ہفتے کے دن بعض سرکاری دفاتر اور سرکاری سکولوں میں تعطیل عام کا فیصلہ بہترین سرکاری مفاد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق اپر چترال پر بھی ہوگا۔ جبکہ سکرٹری ایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ ناظمین کی طرف سے ایک دن کی مقامی تعطیل کے اعلان کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں اور دفا تر کو کھولنے کے لئے صوبے کے تمام مردانہ اور زنانہ ڈی ای اوز کو ٹو ئیٹ کر دیا ہے۔جس کی روشنی میں ضلع چترال کے تمام مردانہ اور زنانہ سکول اور تعلیمی دفاتر ہفتہ 8 جون کو کھلے رہیں گے۔