وفاقی کابینہ میں اہم ردو بدل۔عبد الحفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر

Print Friendly, PDF & Email

( چترال میل رپورٹ )وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں اہم ردو بدل کرتے ہوئے کئی وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے ہیں۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق عبدالحفیظ شیخ مشیر خزانہ جبکہ اعظم سواتی وفاقی وزیر پارلیمانی امور ہوں گے۔

فردوس عاشق اعوان کو مشیر اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ اعجاز شاہ وزیر داخلہ ہوں گے جبکہ غلام سرور کو وزارت ایوی ایشن کا قلمدان دیا گیا ہے، اس سے قبل غلام سرور وزیر پیٹرولیم تھے۔

وزیر اعظم آفس کا مزید کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو سائنس و ٹیکنالوجی، شہریار آفریدی وزیر مملکت برائے سیفران، محمد میاں سومرو نجکاری، ظفراللہ مرزا کو مشیر برائے نیشنل ہیلتھ مقرر کیا گیا ہے۔