چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے جنت نظیر وادی مڈک لشٹ میں پہلی بار سنوا سکینگ کا تین روزہ میلہ شروع ہوا۔ ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ وادی مڈک لشٹ میں ہونے والے سہ روزہ سنواسکینگ سپورٹس فیسٹول کافیتہ کاٹ کرباقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر شائقین سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ نے ہندوکش سنوسپورٹس کلب کے منتظمین کومبادک دیتے ہوئے کہا کہ کہ انہوں نے چترال میں پہلی دفعہ سطح سمندرسے 9ہزارفٹ کی بلندی پرواقع مداک لشٹ میں سنوسپورٹ فیسٹول کاانعقادکرکے یہاں کے مکینوں کادل جیتاہے۔انہوں نے کہاکہ اگلے سال ضلعی حکومت صوبائی حکومت سے باہمی مشاورت کرکے اس فیسٹول کو بھی میگاایونٹ کے طورپرمنایاجائے گااوریوسی شیشی کوہ مداک لشٹ کے ان تنگ راستوں کی کشادگی کے لئے فوری طورپرلائحہ عمل طے کیاجائے گا۔تاکہ مدک لشٹ آنے والے ملکی اورغیرملکی سیاحوں کوتکلیف کاسامنانہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہاکہ مڈک لشٹ تحصیل دروش کے انتہائی شمال میں واقع ہے۔گرمیوں میں یہاں کی موسم انتہائی پُرفضاہوتی ہے۔ہرے بھرے کھیت،سرسبزپہاڑ،دلکش جنگل،بہتے ہوئے دریا،بڑے بڑے گلیئشرزاس وادی کی خوبصورتی کونمایاں کرتے ہیں۔اورسردیوں میں جب یہ گاؤں برف کی سفیدچادراوڑتی ہے تواس کی خوبصورتی دوچندہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسکینگ کے کھیل جوکئی پشتوں سے یہاں کھیلاجارہاہے باقاعدہ سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ مقامی سطح سے باہرنہیں نکلاہے،ضلعی حکومت ان کی سرپرستی کرکے اس ایونٹ سالانہ کی بنیادپرکرانے اورکامیاب کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔اس موقع پرممبرتحصیل کونسل یوسی شیشی کوہ شیرنذیر،پریذیڈنٹ لوکل کونسل مس ولی،سماجی کارکن حاجی انظرگل،وی سی ناظم مڈک لشٹ قاضی خورشید،وی سی ناظم شیشی کوہ عبدالقیوم اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ضلعی حکومت اورڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ کاشکرگزارہیں کہ وہ ہمیشہ کی طرح بلاتعصب مڈک لشٹ کی ترقی میں اس باربھی ہمارے ساتھ شانہ بشانہ رہے اوراس ایونٹ کویہاں منعقدکرانے میں اہم کردارآداکیا۔یہاں کے عوام پرامیدہیں کہ یہ ایونٹ مستقبل میں یہاں کے نوجوان کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی اورسیاحت کے حوالے سے چترال میں اورخصوصاًشیشی کوہ مڈ ک لشٹ کیلئے نیک شگون ثابت ہوں گے۔انہوں نے علاقے کے مسائل پرروشنی ڈالٹے ہوئے کہاکہ یہاں صرف ایک ڈسپنسری ہے جس میں صرف 160گھرانوں لئے دوائی کاکوٹہ جوکہ 60ء دھائی میں مختص ہواتھا۔اب تک اُسی حساب سے دیاجارہاہے۔اب چونکہ مڈک لشٹ ہی کی آبادی پانچ ہزارنفوس سے بھی بڑھ گئی ہے اورآس پاس کے دیگردیہات بھی اسی ڈسپنسری سے استفادہ حاصل کرتے ہیں۔تویہ دوائی کاکوٹہ انتہائی کم ہے۔ضلع ناظم نے دوائی کاکوٹہ بڑھانے کی یقین دہانی کرتے ہوئے ایونٹ کے لئے پانچ لاکھ روپے کااعلان کیا۔
ہندوکش سنو سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ محمد حشام الملک اورممبرتحصیل کونسل یوسی دورش شہزادہ خالدپرویز نے اس موقع پر کہا کہ اس کھیل کو بڑے پیمانے پر منانے کا پروگرام تھا مگر موسم نے ساتھ نہیں دیا اس لئے اسے مقامی طور پر منایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کھیل جمعہ کے روزسے اتوار تک جاری رہے گا اور اس میں مقامی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں تاہم مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے باہر سے بھی چند کھلاڑی آئیں ہیں۔ واضح رہے کہ وادی مڈگلشٹ کے پہاڑی علاقہ قدرتی طور پر سنو سکینگ کیلئے نہایت موزوں ہے اور یہاں پہلے بھی مقامی لوگ سنو سکینگ کھیلتے تھے مگر اس بار اسے بڑے پیمانے پر کھیلنے کا پروگرام تھا۔
تازہ ترین
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے
- ہومبارش کی وجہ سے مزید تین دن سکول بند رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن جاری
- ہومچترال کے طول وعرض میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جان بحق ہوگئے اور کئی گھرمنہدم ہوگئے
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”شاہ خرچیاں سلامت ہیں”
- ہومافتخار شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال لوئر تعینات
- ہومجامعہ اسلامیہ بکرآباد چترال میں جلسہ دستار بندی و تقسیم انعامات کے پروگرام کا انعقاد
- ہومچترال کے معروف صوفی شاعر عبدالغنی خان المعروف دول ماما کو اتوار کے روز ان کے آبائی قبرستان گمبد بروز میں سپرد خاک کیا گیا