چترال (نمائندہ چترال میل) تحریک حقوق عوا م اپر چترال کے جنرل سیکرٹری محمد پرویز لال نے اپر چترال کو بجلی کی فراہمی کے لئے الگ ٹرانسفارمر کی منظوری پر عوام کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک رنگ لے آئی ہے اور اپر چترال کے لئے 7 میگاواٹ ٹرانسفارمرکیلئے متعلقہ محکمے کی طرف سے ٹینڈر طلب کرلیا گیا ہے جو کہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں پرویز لال نے کہا کہ تحریک حقوق عوام، تجار یونین اور اپر چترال کے عوام اپنے نمائندوں رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی،رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ اور ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں اپر چترال کے لئے الگ ٹرانسفارمر کا ٹینڈر طلب کرلیا گیا۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اس سلسلے میں باقی کاروائی بھی جلد مکمل کرکے ٹرانسفارمر نصب کیا جائے گااور سا تھ ساتھ اپر چترال کے لئے الگ گرڈ سٹیشن کی تعمیر کی کاروائی بھی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپر چترال کے بجلی کے بنیادی مسئلے کے حل کیلئے ہم ڈپٹی کمشنر چترال اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے خصوصی دلچسپی سے اس سنگین مسئلے کے حل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کیا۔محمد پرویز لال نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ اپر چترال کے عوام آئندہ بھی اپنے مسائل کے حل کیلئے متحد ہوکر کوشش کرینگے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے