چترال (نمائندہ چترال میل)پشاور ہائی کورٹ میں جمعرات کے روز امین الحسن چترالی کی طرف سے چیئرمین پی آئی اے کے خلاف دائر کردہ درخواست کی سماعت جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس محترمہ مسرت ہلالی کی عدالت میں ہوئی۔امین الحسن کی طرف سے پی آئی اے چیئرمین کے خلاف درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کی طرف سے چترال سے اسلام آباد،چترال سے پشاور، پشاورسے چترال اور اسلام آبادسے چترال کے لیے کرایوں میں بے پناہ اضافہ کیا گیا ہے جسے کم کرکے 4000روپیہ فکس کیا جائے۔جس پر پی آئی اے کی طرف عدالت ہذا کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی طرف صرف 2100روپیہ وصول کیا جارہا ہے جبکہ باقی رقم ٹیکس کی مد میں وصول کی جارہی ہے۔جسے مزید کم کرنے سے پی آئی اے کی طرف معذرت کا اظہار کیا گیا۔عدات ہذا نے ایف بی آر سے 13 مارچ کو پیشی کے موقع پر رپورٹ طلب کیا۔امین الحسن کی طرف سے ممتاز احمد ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



