مارخور پر فائرنگ میں ملوث ہونے پر اسلم بیگ بے قصور ہے، فوری رہا کیا جائے۔ عمائدین شغور

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) شوغور گاؤں کے عوام نے چترال گول نیشنل پارک میں مارخور پر فائرنگ میں ملوث ہونے پر اسلم بیگ پر مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس میں ہرگز ملوث نہیں ہے اور وقوعہ کے وقت وہ فٹ بال کھیل رہے تھے جس پرسارے گاؤں کے لوگ گواہ ہیں۔ ایک اخباری بیان میں انہو ں نے کہاہے کہ محکمہ وائلڈ لائف اپنی کارکردگی دیکھانے کے لئے بے قصور کو گرفتارکرلیا ہے۔ا نہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بے قصورکو فوری طور پر رہا کرے اور ان کے خلاف مقدمے کو واپس لے کر اصل قصور واروں کو گرفتارکرے۔