چترال پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2019ء مکمل، اتفاق رائے سے ظہیرالدین صدر منتخب

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) چترال پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2019ء مکمل ہوگئے جس میں اتفاق رائے سے ظہیرالدین صدر منتخب ہوگئے۔ دیگر عہدیداروں میں سیف الرحمن عزیز سینئر نائب صدر، میاں آصف علی شاہ کاکا خیل نائب صدر، عبدالغفار جنرل سیکرٹری، نورافضل خان فنانس سیکرٹری اور سید نذیر حسین شاہ آفس سیکرٹری چن لئے گئے۔ پیر کے روز منعقدہ انتخابی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سال کے کابینہ کو برقرار رکھا جائے گا۔ اس موقع پر صدر ظہیرالدین نے دوبارہ اعتماد کرنے پر اراکین پریس کلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیاکہ وہ ان کے توقعات پر پورا اترنے اور چترال میں صحافی برادری کو درپیش مشکلات حل کی کوشش کریں گے۔ چترال سے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے پریس کلب چترال کے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس اعتماد کو اظہا ر کیا ہے کہ چترال کی صحافی برادری پسما ندہ چترال کی ترقی کے لیے پہلے سے بھی زیادہ اپنے قلم کے ذریعے خدمت کریں گے۔