ہار جیت سیاست کا حصہ ہے پی ٹی آئی پر بھر پور اعتمام کرنے پر یو سی اویر کے عوام کا شکریہ،وزیر زادہ،سرتاج احمد خان

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) پی ٹی آئی چترال کے قائدین ایم پی اے وزیر زادہ،سرتاج احمد خان اور اسرار الدین نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں اویر یوسی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہارجیت سیاست کا حصہ ہے تاہم اویر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے حا لیہ ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امید وار کو بھر پور انداز میں سپور ٹ کیا جو کہ بہت کم ووٹوں سے ہارا ہے جسے ہم ہار نہیں کہتے ہم اویر یوسی کی ترقی کے لئے جتنے وعدے کئے تھے وہ پورا کریں گے۔پی ٹی آئی امیدوار جاوید اقبال کو پھر پور انداز میں مقابلہ کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ جاوید اقبال کا اویر یوسی کی تر قی کے لئے جوو ژن ہے ان کی وژن کو پورا کرنے کے لئے ان کو اعتماد میں لے کر اویر یوسی کی ترقی میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے علاقے میں ترقیاتی کا موں کا جال بچھا ئیں گے۔