تمام عوامی اجتماعات کو پندرہ دن کے لئے بندکر دیا۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمدنے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر کے طور پر صوبائی کابینہ کے فیصلے پر عملدرامدکرتے ہوئے تمام عوامی اجتماعات کو پندرہ دن کے لئے بند کردیا ہے جن میں کھیلوں کے ٹورنامنٹ بھی شامل ہیں۔ دریں اثناء ایک اور حکمنامے کے ذریعے انہوں نے 18مارچ کو منعقدہونے والے ڈرائیونگ ٹیسٹ کو بھی فوری طور پر ملتوی کردیا ہے۔ ڈویژنل فارسٹ افیسر فارسٹ ڈویژن چترال نے بھی کلرک کی اسامیوں کے لئے ہونے والے ٹیسٹ کو تاحکم ثانی ملتوی کردی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال حیات شاہ نے بتایاکہ سرکاری دفاتر میں رش کو کم سے کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ڈی سی آفس میں اسلحہ اور ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا کام بھی فی الوقت بند کردیا گیا ہے۔