چترال ٹاسک فورس کی طرف سے عشریت میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد:-

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )آج مورخہ 20دسمبر کو چترال ٹاسک فورس کی طرف سے عشریت میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا.فری میڈیکل کیمپ میں چترال سکاؤٹس کے ڈاکٹرز اور سول سول ڈاکٹرز نے 461 مریضوں کا معائینہ کیا جس میں مرد,خواتین اور بچے شامل تھے اور مریضوں کو چترال ٹاسک فورس کی طرف سے فری میڈیسن بھی دیئے گئے. کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے عشریت میں فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور علاقے کے عمائدین سے بھی ملاقات کی عمائدین نے علاقے کو درپیش مسائل سے اْن کو اگاہ کیا انہوں نے علاقے کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کی عشریت کے عوام کے ساتھ اس ہمدردانہ اقدام پر عشریت کے عوام نے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کا شکریہ ادا کیا.