مجاز حکام نے فوری طورپر عوامی مفاد میں 21 سینئر افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ زکواۃ، عشر و سماجی بہود فریحہ پال(PCS-SG BS-20)، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس (PMS BS-19)، ڈپٹی کمشنر بٹگرام فضل خالق (PAS BS-19)،اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت محمد اکبر آفریدی (PMS BS-18) کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں جبکہ محکمہ اعلی تعلیم کے سپیشل سیکرٹر ی محمد ادریس (PCS SG BS-19) کو تبدیل کرکے اپنی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت سیکرٹری زکواۃ و عشر اور سماجی بہبود تعینات کیا گیاہے۔ اسی طرح محکمہ ماحولیات کے سپیشل سیکرٹری محمد ضیاء الحق (PAS BS-19) کو تبدیل کرکے بحیثیت ڈپٹی کمشنر مانسہرہ (جبکہ اے ڈی سی مانسہرہ کو اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے)، اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد ایاز (PAS BS 19) کو اپنی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت ایم ڈی خیبر پختونخوا ریگولٹری اتھارٹی جبکہ خیبر پختونخوا ریگولیٹر اتھارٹی کے ایم ڈی مسعود یونس(PMS BS-19) کو بحیثیت سپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ (اپنی تنخواہ اور سکیل اور سکیل میں) تعینات کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پشاور ترقیاتی ادارہ کے ڈائریکٹر آر ایم ٹی نجیب الرحمان (BS-19)کو بحیثیت ڈائریکٹر جنرل صوبائی ہاؤسنگ اتھارٹی (اپنی تنخواہ اور سکیل میں)، چیف پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ ظاہر شاہ (BS-19 P&D Officer) کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر اپنی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت ایم ڈی سمال انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بورڈ (SIDP)،ضم شدہ علاقوں کے ڈائریکٹر جنرل (پراجیکٹس) مطیع اللہ خان (PAS BS-19)کا تبادلہ کرکے انہیں بحیثیت ڈپٹی کمشنر کو ہاٹ، ایس ٹی اینڈ آئی ٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری شاہ جہاں (PMS-BS-19 a.c.b) کو تبدیل کرکے بحیثیت ڈپٹی کمشنرکولائی پالس، ایمرجنسی ریسکوی سروس ریسکیو `1122 کے ڈائریکٹر جنرل خطیر احمد (BS-19 Rescue Officer) کو محکمہ ریلیف، بحالی اور آبادی کاری کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ ریلیف، بحالی اور سیٹلمنٹ کو ڈی جی ایمرجنسی ریسکیو سروس (1122 Rescue) کی پوسٹ کا اضافی چارج تا حکم ثانی تفویض کر دیا گیا ہے)، ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جہانگیر اعظم وزیر (PMS BS-19) کو بحیثیت ڈپٹی کمشنر لکی مروت (اپنی تنخواہ سکیل میں تعینات کیا گیا ہے۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ شاہد محمود (PAS BS-18) کو تبدیل کرکے چیف سیکرٹری دفتر میں بحیثیت کوآرڈینیٹر PMRU، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں IMU پراجیکٹ کے ایڈیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر اقبال حسین کو تبدیل کرکے بحیثیت ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ، محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری افتخار عالم کو تبدیل کرکے بحیثیت ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع مہمند تعینات کرکے بحیثیت اے ڈی سی قبائلی مہمند کو اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر کولائی پالس فرحت اللہ خان مروت (PMS BS-18) اور قبائلی ضلع خیبر کے اے ڈی سی حکمت اللہ وزیر (PMS-BS-18) کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے چیف آف سیکشن ارشد قیوم برکی (PAS BS-18) کو بحیثیت ڈپٹی کمشنر بٹگرام اور محکمہ کھیل کے ڈپٹی سیکرٹری جمشید خان (PMS BS-18) کو قبائلی ضلع خیبر میں بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تعنیات کیا گیا۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



