چترال (نمائندہ چترال میل) لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور دیگر اداروں اور سول سوسائٹی کے تعاون سے چترال میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا جو کہ 60دن تک جاری رہے گا جس کے دوران شہراور دیہات میں صفائی کے ساتھ ساتھ عوا م میں آگہی پھیلائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہ تقریب میں ضلع ناظم مغفرت شاہ، ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین، تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس، اسسٹنٹ ڈائرکٹر لوکل گورنمنٹ انجینئر فہم الجلال اور دوسروں نے مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مہم کا باقاعدہ آعاز کرتے ہوئے شہر کے مختلف مقامات سے کوڑا کرکٹ اٹھائے گئے جنہیں ٹی ایم اے چترال نے ٹھکانے لگادیا جس میں مقامی سکول دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کے طلباء نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی اورضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ دین اسلام میں صفائی کی اہمیت کو نصف ایمان کے برابر قرار دیا ہے اور دین فطرت ہونے کی بنا پر یہ بات روزمرہ کے مشاہدے میں بھی ہے کہ صفائی سے بیماریاں دور ہوجاتی ہیں اور صاف ماحول میں رہنے والے لوگ بھی طبیعت کے لحاظ سے نفیس ہوتے ہیں۔ انہوں نے کلین اینڈ گرین مہم کو چترال میں کامیاب بنانے کے حوالے سے چترال کے عوام پر زور دیا کہ وہ چترال میں اس مہم کو کامیاب کرکے دوسرے اضلاع کے لئے مثال قائم کریں۔ اس موقع پر صدر تجار یونین شبیر احمد بھی موجودتھے۔ انجینئر فہیم الجلا ل نے کہاکہ صفائی مہم کو صوبائی حکومت کی طرف سے دی گئی گائیڈ لائن کے مطابق چلائی جائے گی جس میں ویلج اور نیبر ہڈ کونسلوں کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں جبکہ مہم کے احتتام پر بھی اسے جاری رکھا جائے گا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے