پشاور(نمائندہ چترال میل) متحدہ مجلس عمل چترال کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی اور ممبرصوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے صدر مملکت عارف علوی، وزیر دفاع پرویز خٹک، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر سے اسپیکر چیمبر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں چترال کے دو اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو ہو ئی تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل چترال کے ممبران اسمبلی نے چترال کے اہم مسائل ایون بمبوریت، چترال گرم چشمہ، بونی تا شیندور روڈز اور بالخصوص ارندو روڈ کو ترجیحات میں شامل کرنے پر زور دیا جبکہ ان علاقوں جہاں بجلی کی ٹرانسمشن لائینز موجود نہیں وہاں فوری طور بجلی کی ٹرانسمشن لائنیں بچھانے اور ٹرانسفارمرزکی اپ گریڈیشن اور دیگراہم امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی وزیر دفاع پرویز خٹک اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چترال کے جملہ مسائل کے حل کے سلسلہ میں بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی انہوں نے کہا کہ چترال ایک سیاحتی علاقہ ہے اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مرکزی حکومت تمام وسائل بروئے کا ر لائے گی اور چترالی قوم کو مایوس نہیں کرینگے۔
تازہ ترین
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م