چترال (نمائندہ چترال میل) اوسیاک دروش میں تہرے قتل کے واردات میں مقتولین کے ورثاء شوکت الملک، شمس الملک، محمود ستگیر اور ضیاء الدین نے وقوعہ کے وقت دروش تھانے میں انوسٹی گیشن سے منسلک ریٹائر شدہ پولیس افسران انسپکٹر رحیم گل اور سب انسپکٹر سردار ولی کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے کسی پولیس افسر کے خلاف نہیں بلکہ کیس کی ناقص تفتیش کے بارے میں ڈی پی او کو درخواست دی جبکہ پولیس کے بالائی حکام نے بھی کرائمز برانچ کی خصوصی ٹیمیں علاقے میں بھیج دی اور انکوائری کے بعد مذکورہ افسران کو پیشہ ورانہ فرائض میں کوتاہی اور غفلت کا مرتکب پاکر ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی سفارش کی تھی۔گزشتہ روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیس میں ملزما ن کو کڑی سزا مذکورہ پولیس افسران کی کارکردگی کی وجہ سے نہیں بلکہ دوسرے تفتیشی افسر مقرر کرنے، ان کی نقشہ مرتب کردہ نقشہ موقع کو از سر نو مرتب کرنے اور ہمارے وکیل ظفر حیات ایڈوکیٹ کی طرف سے حقائق کو عدالت کے سامنے لانے پر ہوئی ہے جبکہ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے ان کی تفتیش کو انتہائی ناقص قرار دیا جنہوں نے ایک زخمی کا بیان نزع بھی ریکارڈ نہیں کی جوکہ وقوعہ کے بعد زخمی ہوکر کئی گھنٹوں تک زندہ رہا تھا۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اپنے وکیل ظفرحیات ایڈوکیٹ پر مکمل اعتماد ہے لیکن پولیس کے مذکورہ افسران نے ان کے خلاف مخالف فریق کی طرفداری کا جھوٹا الزام لگارہے ہیں جن کا مقصد ان کے درمیاں غلط فہمی پید ا کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان افسران کے خلاف جو بھی کاروائی ہوئی ہے، محکمے کی طرف سے ہوئی ہے اور جن کے خلاف نام لے کر انہوں نے کبھی بھی درخواست نہیں دی۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



