چترال(نمائندہ چترال میل) چترال پولیس کے انسپکٹرسلطان بیگ آج دوپہر اپنے ذاتی گاڑی جمنی میں گھرجاتے ہوئے بیلپھوک کے مقام پرحادثے کا شکارہوکر جان بحق ہوگیا ہے گاڑی میں اس کے ہمراہ اس کابھانجاحمیدبھی تھاجوشدیدزخمی ہے۔ایمبولینس میں زخمیوں کوڈی ایچ کیوہسپتال چترال پہنچایاگیا۔مرحوم انسپکٹرانوسٹی گیشن پولیس چترال میں تعینات تھے۔مرحوم نہایت ایماندار،دیانت دار اور دبنگ ٹائپ کا پولیس آفیسرتھا۔عوام میں بھی مرحوم دبنگ انسپکٹرکے نام سے مشہورتھا۔ چترال بالخصوص چترال پولیس کا بڑا نقصان ہے۔ مرحوم اپنی بے داغ اور دبنگ کردار کی وجہ سے عوام الناس میں خاصے مقبول ہے۔ بحیثیت ایس ایچ او تھانہ بونی آپ نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا تھا اسی لئے دبنگ کا نام سنتے ہی جرائم پیشہ افراد کانپتے تھے۔دودن قبل اس نے بیٹے کاشادی بھی کرایاتھا۔ادرین اثنا ء چرون سے چترال آنے والی گاڑی برنس کے مقام پرحادثے کاشکارہوا ہے کس میں عبدالقادر،زوجہ عبدالقادر اور انکی بیٹی کے علاوہ زوجہ مصطفیٰ اور اسکابیٹا ساکنان چرون زخمی ہوئے ہیں۔جوتورکہوسے آنے والی سوزوکی سے لفٹ لیکرچترال آرہے تھے گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہے۔
تازہ ترین
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م