چترال (نمائندہ چترال میل) تحصیل نائب ناظم چترال خان حیات اللہ خان نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت تمام اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کے دن ان کے گھرمیں پولیس گردی اور ان کی بیمارماں سمیت گھر والوں کو ہراسان کرنے کا سخت نوٹس لے کر اس غیر قانونی کاروائی میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت خیبر پختونخوا پولیس کو ماڈل کے طور پر پیش کررہے ہیں۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری فضل ربی جان، صدر جے آئی یوتھ وجیہہ الدین، ویلج ناظم نوید احمد بیگ اور دوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کا ایک پڑوسی کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا اور اتوار کے روز جب پڑوسی نے متنازعہ قطعہ زمین پر کام کے لئے مشینری بھیج دی تو ان کے چھوٹے بھائی نے ان سے بات چیت کرکے کام کو روک دیا لیکن پولیس نے ان کے دو بیٹوں سمیت دیگر بھائیوں کے خلاف پرچہ چاک کردیا اور ان کی گرفتاری کے لئے بغیر وارنٹ کے ان کے گھرمیں داخل ہوگئے اور چاردیواری کی تقدس کو پامال کردی اور ان کے اہل خانہ کو ہراسان کیا۔ا نہوں نے کہاکہ ان کا باپ بھی عبداللطیف خان پولیس میں ڈی ایس پی کے عہدے پر کام کرتے ہوئے سروس کے دوران ہی انتقال کرگئے تھے اور پولیس اہلکاروں نے ان کی بھی پروا نہیں کی۔ خان حیات اللہ خان نے کہاکہ پولیس گردی کا یہ واقعہ وزیر اعظم عمران خان کے لئے ٹیسٹ کیس ہے جس نے بلند بانگ دعوؤں کی حقیقت اس غیر قانونی کاروائی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کے بعد ہی سامنے آجائے گی۔انہوں نے پولیس کی جانب دار ی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اتوار کے دن ان کے دو ایسے بیٹوں اور ایک بھائی کو متنازعہ سائٹ پر موجود دیکھا پرچہ چاک کیا جوکہ اپنے مہمانوں کو لے کر شہر سے 50کلومیٹر دور گولین کے مقام پر تھے۔ اس موقع پر فضل ربی جان نے کہاکہ خان حیات اللہ خان جیسے معزز اور زمہ دار شخص کے گھرمیں پولیس کا بلا وارنٹ گھر داخل ہوکر چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ خان کا گھرانا نہایت معزز اور قابل احترام ہے جسے پورے چترال میں عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور مقامی پولیس کا رویہ قابل مذمت ہے جس کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کی جائے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما