چترال (نمائندہ چترال میل)میڈیا کیزریعے میں دی سی چترال،ڈی پی او چترال اور دوسرے متعلقہ حکام کے نوٹس میں یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ گزشتہ کچھ عرصے سے مخالفین مجھے ہراسان کرنے کے ساتھ مجھے نقصان پہنچانے اور میرے زاتی معاملات میں بلا جواز دخل اندازی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی شکایت میں نے کئی مرتبہ پولیس اور قانون نافز کرنے والے ادارون میں رجسٹر کیا ہے باوجود اس کے پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے اور مجھے تحفط دینے کے بجائے ملزمان کی سرپرستی اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہا ہے جس کی وجہ سے اب نوبت یہاں تک پہنچی ہے کہ میرے مخالفین نے باہر سے غنڈون اور کرائے کے بدماشوں کو بلا کر ان کے زریعے کئی مرتبہ میرے اوپر حملہ کرانے کے ساتھ ساتھ مجھے جانی نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اس پریس ریلیز کی توسط سے میں ڈی چترال اور ڈی پی چترال کی نوٹس میں یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ ملزمان کی طرف سے مجھے جانی نقصان پہنچانے کی صورت میں اس کی تمام تر زمہ داری تھانہ موڑکہو کے اس ایچ او اور متعلقہ پولیس حکام پر عائد ہوگی جو کہ جان بوج کر مجھے ملزمان سے تحفط فراہم نہیں کر رہے ہیں میں ڈی پی او چترال سے درخواست کرتا ہوں کہ میری جان کی سلامتی کے پیش نطر ایس ایچ او موڑکہو اور ڈی ایس پی موڑکہو سے اس معاملے کی فوری جواب طلبی کریں یا مجھے اپنی حفاطت کیلئے اصلحہ رکھنے کی اجازت دے تا کہ میں کسی بھی نا خوشگوار حالات میں اپنی جان کی حفاطت کر سکوں۔
شکریہ۔
فقط
ڈاکٹرشہزادہ فیض الملک جیلانی
ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی
فون نمبر:03480252528
تازہ ترین
- ہومدروش کے رہائشی سے 1274 گرام چرس برامد ۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- ہومخیبرپختونخوا حکومت کے ایک اور عوام دوست منصوبے ‘ احساس اپنا گھر’ پر عملدرآمد کے لیے محکمہ ہاوسنگ اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے
- مضامیندادبیداد۔۔ویٹی کان کی سلطنت۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔”جی ایچ ایس ورکھوپ ایک مثالی ادارہ”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامینداد بیداد۔۔ اٹلی اور نشاۃ ثا نیہ۔۔ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال کا پہلا بیچ کامیابی سے مکمل.
- مضامینداد بیداد۔۔مٹے نا میوں کے نشان کیسے کیسے۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوٹ اویر آتشزدگی حادثہ، قاری فیض اللہ چترالی کا متاثرہ خاندان کیساتھ تعاون کا اعلان
- ہومپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں کے رنج اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وجیہ الدین
- مضامینداد بیداد۔۔روم اور شاعر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی