چترال(نمائندہ چترال میل)ہفتے کے روزچترال میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدراور سابق ممبرصوبائی اسمبلی سیلم خان کے زیرصدرات مقامی ہوٹل میں منعقدہوئی جس میں سینئرنائب صدرشریف حسین،علماء ونگ کے ضلعی صدرممتازعالم دین قاری نظام الدین، جنر ل سیکرٹری علماء ونگ قاری خلیل احمد،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل احمد،سب ڈویژن چترال کے صدرعالم زیب ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری صمدشاہ،اپرچترال کے صدرسابق ناظم امیراللہ،جنرل سیکرٹری حمیدجلال،تحصیل دروش کے صدرعبدالحمیدایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری سکندرحیات،عبدالرزق،سرورکما ل ایڈوکیٹ،یوسی ارندوکے صدرحاجی غازی خان اوردیگرجیالوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ضلعی صدرسلیم خان نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے اور پاکستان پیپلزپارٹی چترال کی طرف سے عوام چترال کابے حدمشکورہیں کہ جنہوں نے 25جولائی کے دن عام انتخابات میں اپناقیمتی ووٹ ہمارے حق میں دے کرہمیں کامیاب کرنے کی کوشش کی۔یہ الگ بات ہے کہ اس دفعہ ہمارے نصیب میں نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن ہارنے کے باوجودبھی ہم اپنے سابقہ روایات کوبرقراررکھتے ہوئے عوام چترال کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہیں گے اورچترال کے مختلف مسائل کواُجاگرکرنے میں اپناکرداراداکرتے رہیں گے۔آپ سب کابہت بہت شکریہ کہ آپ نے جمہوریت کی بقاء کی سا لمیت اورچترال کی ترقی کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزداُمیدوارکوووٹ دیا۔انہوں نے چترال میں مضبوط اپوزیشن کا م کرداراداکرکے چترال کی فلاح وبہبودمیں دن رات کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سلیم خان نے کہاکہ الیکشن 2018میں جماعت اسلامی کے ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ،تحصیل ناظم چترال مولاناالیاس اورتحصیل ناظم مستوج مولانامحمدیوسف نے الیکشن کمیشن قوانیں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری گاڑیوں کواستعمال کرکے الیکشن مہم میں بھرپورحصہ لیا۔قانون کی خلاف ورزی پرپاکستان پیپلزپارٹی انہیں شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگلے سال منعقد ہونے موالے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ابھی سے کام شروع کرنے کی ضرورت ہے اور پارٹی کے مخلص کارکن تیاری کریں اور ضلعے کے طول وعرض میں بھٹو خاندان کے شیدائیوں تک رسائی کریں۔انہوں نے یہ بات وضاحت سے بتائی کہ اس عام انتخابات میں پارٹی کے ان عہدیداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جوکہ یہ تو انتخانی مہم کے دوران لاتعلق رہے یا چوری چھپے دوسروں کے قدموں سے قدم ملاتے رہے اور پارٹی کے لئے آستین کا سانپ ثابت ہوئے۔
تازہ ترین
- ہومچترال ٹاون سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کو لوئر چترال پولیس نے ناکام بنا دیا۔
- ہوملوئر چترال پولیس کے انتہائی خوش اخلاق اور فرض شناس آفیسر ایکٹنگ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد ولی شاہ کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوادعی تقریب کا انعقاد.
- ہومضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ گھروں کی جو سروے ہوچکی ہے انہی فوراً مالی امداد کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔۔رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چترال نظارولی شاہ
- ہومچترال میں خودکشی کی رجحان میں کمی لانے کے لئے لویر پولیس نے پریونٹیو ڈیسک قائم کردیا ڈیسک کاباقاعدہ افتتاح ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے کی
- ہومگرم چشمہ کے مقام پر پولوگراونڈ کا مسئلہ حل نہ ہونے پر سول سوسائٹی کے نمائندوں اور کارکنان کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگئی
- ہومچترال میں ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے چترال کو پچاس سال مزید ٹیکس سے مثتثنی قرار دینے کا مطالبہ۔ پریس کانفرنس
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔”تعلیم کے دورازے اور غریب“..
- ہوممالاکنڈ ڈویژن میں مجوزہ ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخواہ نے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ انجنئیر فضل ربی جان صدر پی پی پی
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا