جشن شندور کی مناسبت سے چترال لٹریری اینڈ کلچرل کونسل کے زیر اہتمام عظیم الشان ثقافتی پروگرام کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

شندور(نمائندہ چترال میل) جشن شندور کی مناسبت سے دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور چترال لٹریری اینڈ کلچرل کونسل کے زیر انتظام عظیم الشان ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں چترال اور گلگت کے نامور فنکاروں منصور علی شباب, انصار نعمانی, گلگت بلتستان کے مشہور فنکار جابر, کے ساتھ ساتھ عمران قیصر. سیار حسن. آفتاب عالم آفتابنادر شاہ حجاب.،شاید لال. ذیشان. سمیر. رب نواز.سرنائے کے ماہر شیر غازی خان اور بہت سے دوسرے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا.. جسے کثیر تعداد میں شائقین نے بہت سراہا اور خوب داد دی..
پروگرام میں گلگت بلتستان اور چترال کے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ.پورے پاکستان اور پاکستان سے باہر کئی ممالک سے آئے ہوئے شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کیں..
پروگرام کے دوران فائر ورک کا بھی خوبصورت انداز سے مظاہرہ کیا گیا