چترال(بشیر حسین آزاد)کالاش اقلیتی رہنما وزیرزادہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ پانج برسوں میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اقلیتوں اور اُنکے مسائل پر خصوصی توجہ دی۔حکومت میں آنے کے فوراً بعد ملازمتوں میں اقلیتی کوٹہ کو0.5سے بڑھکر 3فیصد کردی ہے جسکی وجہ سے اقلیتی کمیونٹی کے لوگ (جوکہ بہ مشکل Class fourکے نوکری حاصل کرپاتے تھے۔گریڈ 17تک کے پوسٹوں پر تعینات کیے گئے۔اسکا واضح ثبوت یہ ہے کہ چترال کے پسماندہ ترین علاقے کالاش ویلیزسے ہی گذشتہ پانج سالوں میں پی ایس ٹی سے لیکر ایس ایس ٹی اسکیل 16تک18ٹیچرز بھرتی ہوئے پورے صوبے کے اندر بے غیر سفارش اور رشوت کے کئی اقلیتی نوجوان سول سکرٹریٹ،کالجز،سی اینڈ ڈبلیو،ایریگیشن،ہسپتالوں میں ڈاکٹروغیرہ بھرتی کئے گئے ہیں۔جس کے پوسٹنگ گریڈ 17تک ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے پرویز خٹک نے اپنا وعدہ پورا کیا اور واقعی ہی کے پی کے کے اندر اقلیتوں کو وی وی آئی پی شہری بنایا۔اُنہوں نے کہا کہ اوقاف اور دوسرے محکموں میں اقلیتوں کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے اور جس سے اقلیتوں کے لئے قبرستان۔مذہبی تہوار گاہ کے لئے زمین خرید ے گئے اور مالی امداد،جہیز فنڈ،بیواؤں کے لئے امداد،طبی امداد اور تعلیمی وضائف کو بڑھاکردُگنا کیا گیا اور میرٹ پر تاریخ میں پہلی دفعہ حقداروں کو محکمہ ہذا کے ذریعے تقسیم کئے گئے۔وزیر زادہ نے کہا کہ کالاش میں پہلی بار 325خاندانوں کو مالی امداد 39 بیواؤں،22مریضوں کو اور4نئے شادی شدہ لڑکیوں میں 20لاکھ سے زیادہ رقم چلیم جوشٹ میں تقسیم کی گئی۔علاقے کے تمام مذہبی رہنماؤں کے لئے ماہوار وظیفہ مقرر کرنا بھی ایک اہم کارنامہ ہے۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اقلیتوں کے مسائل کو ترجیحی بنیاوں پر حل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا جس کے لئے ہم پاکستان تحریک انصاف کا شکریہ ادا کرتے ہیں
ص
تازہ ترین
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور