چترال(نمائندہ چترال میل) گاؤن سنگور کی رہائشی سلطان مراد نے چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میں واقع علاقہ سنگور میں اپنی پدری جائیداد میں رہ رہا ہوں۔ بہ مقدار تین چکورم جائیداد میرے ٓوالد مسمی ہجوم خان ولد خوش دولہ سکنہ برشگرام کریم آباد نے 15فروری1942کو علاقے کے مغزز شخصیت محمد سفید خان مرحوم سے بیع قطعی خریدا تھا۔ زمین کے خریداری سند میں اُس وقت کے مغززین علاقہ میرزہ خان مرحوم،بہرام خا ن مرحوم اور صاحب ظفر مرحوم گواہان تھے۔مذکورہ جائیدد میں موجودہ وقت میں ہم پسران ہجوم خان آباد ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے میرے ایک رشتہ دار جس کا تعلق گاؤن سنگور سے بھی نہیں ہے نے میری زمین کی خریداری کی اصل سند چوری کرکے اُس میں ردو بدل کرکے میری پدری زمین مجھ سے ہتھیانا چاہتا ہے۔چونکہ میں ایک ان پڑھ اور غریب بندہ ہوں اور میرے مخالف فریق اثر و رسوخ رکھتے ہیں جس کی بنیاد پر وہ میری زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔متعلقہ اداروں سے میری اپیل ہے کہ میرے ساتھ انصاف کی جائے۔
تازہ ترین
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور