چترال (نمائندہ چترال میل) متحدہ مجلس عمل ضلع چترال نے ضلعی ذمہ داروں کا باضابطہ اعلان کردیا جس کے مطابق جے یو آئی کے ضلعی امیر قاری عبدالرحمن قریشی صدر اور جماعت اسلامی ضلع چترال کے امیر مولانا جمشید احمد سیکرٹری جنرل مقرر ہوگئے۔ اپنی تقرری کے فوراً کے بعد انہوں نے دونوں جماعتوں کے ذمہ داراں کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جس میں ضلعی سطح پر ایم ایم اے تنظیم کے دیگر عہدیداروں کو حتمی شکل دینے اور دیگر امور زیر غور آئے۔ اجلاس میں ضلع ناظم مغفرت شاہ اور نائب ضلع ناظم مولانا عبدالشکور کے علاوہ جے یو آئی کے قاری وزیر احمد، مفتی شفیق، صوبیدار میجر عبدالصمد، رحمت الٰہی، مولانا ہدایت اللہ اور جماعت اسلامی کے رہنما فضل ربی جان، قاضی سلامت اللہ، قاری فدا محمد، خان حیات اللہ خان شریک ہوئے۔ اندرونی ذرائع کے مطابق ایم ایم اے کے ضلعی قائدین کسی بھی وقت ضلعی کابینہ کے دیگر افراد کے ناموں کا اعلان کریں گے جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تقسیم بھی آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
دریں اثناء ا میر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمدنے سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کا سوشل میڈیا میں اپنے آپ کو متحدہ مجلس عمل کا این اے ون چترال کا مشترکہ امیدوار قرار دینے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا چترالی کا یہ دعویٰ قبل آز وقت ہے جس کا فیصلہ ابھی تک حلیف پارٹی جے یو آئی کے ساتھ ابھی ہونا ہے۔ اجلاس کے موقع پر انہوں نے جے یو آئی رہنماؤں کے استفسار پر بتایاکہ ان کے اس دعوے سے جماعت اسلامی کی نظم کا کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ جماعت اسلامی نے انہیں صرف قومی اسمبلی کی نشست کے لئے نامزد کیا ہے نہ کہ متحدہ مجلس عمل کے لئے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



