چترال(بشیر حسین آزاد)اپر چترال بونی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عہداروں اور سینئر ورکرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر پی پی پی اپر چترال امیر اللہ منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پارٹی کو آنے والے الیکشن میں بھرپور انداز میں کامیاب کرنے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی اپر چترال سمیت پورے ضلع میں متحدہے۔اُنہوں نے کہا کہ ورکرز آنے والے الیکشن کے لئے اپنے بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر پی پی پی کو شاندارکامیابی دلانے میں اپنا کردار بھرپور ادا کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ممبر شپ مہم بھی زور وشور سے جاری ہے۔اور وی سی لیول تک تمام تنظیمات تین چار دنوں میں مکمل ہونگے۔اجلاس میں ریشن سے تعلق رکھنے والے آل پاکستان مسلم لیگ کے (ریٹائرڈ)کپٹن کاکا جان،اور بلبل امان نے پارٹی چھوڑ کر پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ریشن کے رہائشی عبدالرب نے بھی پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ایم پی اے سلیم خان نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں ضلعی صدر پی پی پی چترال ایم پی اے سلیم خان،صدر اپر چترال امیر اللہ،سابقہ ایم پی اے حاجی غلام محمد،جنرل سیکرٹری اپر چترال حمید جلال،سینئر نائب صدر ضلع چترال شریف حسین،سیکرٹری اطلاعات قاضی فیصل احمد سید،سیکرٹری اطلاعات اپر چترال پرویز لال،زاہد حسین جنرل سیکرٹری پی وائی او، ناظم ڈسٹرکٹ کونسل مصطفیٰ،ناظم شیر عزیز بیگ،تحصیل ممبر شیر بہادر،اقبال مراد،چیرمین شہاب الدین،عاصف اقبال جنرل سیکرٹری علماء ونگ اور دیگر شامل تھے۔
تازہ ترین
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور