چترال(نمائندہ چترال میل) ہفتہ14اپریل کو ایف سی سکول اینڈ کالج چترال میں سالانہ یوم تقسیم انعامات اور کارنیول فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔تقریب میں ایف سی سکول اینڈ کالج کے پرنسپل،چترال سکاؤٹس کے افیسران اور گذشتہ تعلیمی سال میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات اور اُن کے والدین نے شرکت کی۔اس دوران سکول کے بچوں نے حمد،نعت،ٹیپلوز اور ملی نغمے پیش کیئے جس سے حاضرین محضوظ ہوئیں۔ایف سی سکول اینڈ کالج کے پرنسپل رحیم اللہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا عمل بچے،اساتذہ اور والدین کے باہمی تعاون سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے لہذا والدین اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے سکول انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے بچوں میں انعامات تقسیم کیئے اور اس نمایاں کامیابی پر بچوں اور اُن کے والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ چترال ایک پسماندہ ضلع ہونے کے باوجود یہاں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ان صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔اور یہاں کے بچے کسی بھی علاقے اور خطے کے بچوں سے کم نہیں ہیں۔
تقریب کے دوسرے مرحلے میں کارنیول ایونٹ کے میلے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں بچوں کی دلچسپی کے مختلف اشیاء کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔ جس سے بچے لطف اندوز ہوتے رہے۔
تازہ ترین
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور