چترال فیض آباد ہون سے تعلق رکھنے والے منظور احمد نے جمعہ کے مجمعہ میں منشیات فروشی سے توبہ تایب کرلیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)چترال فیض آباد ہون سے تعلق رکھنے والے نوجوان منشیات فروش منظور احمدولد علی احمد نے جمعہ کے روز خطیب جامعہ مسجد شاہی بازارمولانا اسرار الدین کے روبروجمعہ کے مجمعے میں منشیات فروشی سے توبہ تایب کرلیا ہے۔اُنہوں نے ندامت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اُس نے لالچ میں آکر غلط سوسائٹی میں رہ کرمنشیات فروشی کا دھندہ اختیار کرکے نہایت ہی غلط کام کیاتھا۔آج کے بعدمیں منشیات فروشی سے توبہ تایب کرتا ہوں اور منشیات فروشی سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرتاہوں۔اور مستقبل میں حلال رزق کماکر اپنے خاندان کی کفالت کرؤنگا۔واضح رہیں کہ ڈی پی او چترال کپٹن(ر) منصور آمان کی ہدایات پر چترال پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کرلی ہیں۔بہت سے منشیات فروشوں کو تین ایم پی او کے تحت ضلع سے باہر جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔چترال کے عوام نے چترال پولیس کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیوں کو سراہتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور نوجوان منظوراحمد کی منشیات فروشی سے کنارہ کشی اختیار کرنے پر اُنہیں شاباشی دی ہے۔