چترال(نمائندہ چترال میل) ٹی ایم او چترال قادر ناصر،صدر تجار یونین شبیر احمد اور فوڈ انسپکٹر شیر اعظیم نے جمعرات کے روز بائی پاس روڈ اتالیق اڈہ میں غیر قانونی سبزی منڈی جہان کھلی گاڑیوں میں سبزیان لوڈ کرکے تجارت کی جا رہی ہے پرچھاپہ مارا۔اس موقع پر دیکھا گیا کہ خریداروں کے ہجوم سے بائی پاس مین روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید طور پر متاثر ہو رہی تھی اور جگہ جگہ گندگی کی ڈھیر لگے ہوئے تھے۔اور غیر معیاری سبزیان اور فروٹ لوگوں کو فروخت کرتے دیکھا گیا۔صدر تجار یونین چترال نے سبزی فروشوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مضر صحت سبزیان اور فروٹ بیجنے اور گند پھیلانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی بلکہ ایسے عناصر کو تجار یونین پکڑ کر قانون کے حوالے کرے گی۔TMOچترال قادر ناصر نے کہا کہ غیر قانونی منڈیاں چلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی تاہم اتالیق اڈے کے ارد گرد گند کو روزانہ کی بنیادوں پر اُٹھانے کے لئے گاڑی مہیا کی گئی ہے تاجروں کو چاہیے کہ وہ کوڑا کرکٹ پھیلانے کے بجائے ایک جگہ جمع کیا کریں تاکہ اہلکاروں کو اُنہیں اُٹھانے میں آسانی ہو سکے۔اُنہوں نے اتالیق اڈہ کے ٹھیکہ دار صابر کو بھی ذمہ دار قرار دیا جو اُن سبزی اور فروٹ فروشوں سے گاڑی کھڑی کرنے کے دو سو روپیہ فی گاڑی وصول کرتا ہے اور صفائی TMAپر چھوڑ دیتی ہے۔اس موقع پر فوڈ انسپکٹر شیراعظیم نے غیر معیاری پھلوں اور سبزیوں کے نمونے لے لئے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی کرائی۔ عوامی حلقوں نے اس اقدام کو بے حد سراہا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما