چترال (نمائندہ چترال میل) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی صوبائی لیڈر مفتی کفایت اللہ کی طرف سے جماعت اسلامی کے بانی مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کے خلاف ہرزہ سرائی نے چترال کی سطح پر متحدہ مجلس عمل کی صفوں میں دراڑ ڈالنے کاباعث بننے والی ہے اور جماعت کے مقامی رہنما اور کارکن اس بیان پر سیخ پا نظرا ٓرہے ہیں۔مفتی کفایت اللہ نے گزشتہ دنوں سنگور کے مقام پر ایک مدرسہ کی دستار بندی کے موقع پرکہا تھا کہ علماء وارث الانبیاء ہیں اور باقاعدہ شاگردی کرکے وہ عالم بنے ہیں اور بغیر شاگردی کے کوئی بھی شخص عالم نہیں بن سکتا جبکہ جماعت اسلامی کے بانی مودودی بغیر شاگردی کے کتابیں اور ڈائجسٹ وغیرہ پڑھ کر عالم بنے تھے۔چترال کی سیاسی حلقوں میں جے یو آئی کی صوبائی قائد کی یہ تقریر ہر کہیں موضوع بحث بنی ہوئی ہے کہ اس نازک تریں مرحلے میں اس بیانیہ کی کیا ضرورت پیش آئی تھی۔ بعض سیاسی حلقے اس بیانیے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایم ایم اے میں شامل دو جماعتوں کے درمیان فاصلوں کو بڑہانے کا سبب قرار دے رہے ہیں کیونکہ جماعت اسلامی کا ادنیٰ کارکن بھی مولانا مودودی کے خلاف کسی بھی نازیبا قسم کی کلمات برداشت نہیں کرسکتے۔مفتی کفایت اللہ کی طرف سے مودودی کے خلاف تقریر سے ایم ایم اے مخالف سیاسی صفوں میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے جبکہ دونوں مذہبی جماعتوں کے دیرینہ کارکناں اس صورت حال سے خاصے پریشان دیکھائی دے رہے ہیں جوکہ گزشتہ دو مرتبہ عام انتخابات میں مسلسل ناکامی کا منہ دیکھنے کے بعد اب اس اتحاد سے امیدیں وابستہ کئے بیٹھے تھے۔ جماعت اسلامی ضلع چترال کے جنرل سیکرٹری فضل ربی جان نے مفتی کفایت اللہ کے بیانیے پر شدید تشویش اور مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ ایم ایم اے کی احیا کے بعد سے مذہبی جماعتوں کے اتحاد سے خائف سیاسی قوتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں اور وہ گھناونے سازشوں کے ذریعے اس کے صفوں میں دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں لگے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ دستار بندی کی تقریب میں مفکر اسلام سید ابوالاعلیٰ مودودی کے خلاف زہر افشانی کا کوئی موقع نہیں تھا۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



