چترال (نمائندہ چترال میل) پولیو کے خاتمے کے لئے ضلعی کمیٹی (ڈپیک) کے ماہوار اجلاس میں متعدد سرکاری اہل کاروں کو گزشتہ پولیو مہم میں غفلت برتنے اور غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر نے ان کے خلاف سخت انضباطی کاروائی کرتے ہوئے ایک ای پی آئی ویکسینیٹر اور ایک میڈیکل ٹیکنیشن کی ملازمت سے برخاستگی اور کئی ایک کو ٹرانسفر کرنے اوران کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ پیر کے روز ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر کے زیر صدارت اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر فیاض رومی نے 12مارچ سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا مکمل جائزہ پیش کیا اور اس دوران غفلت کے مرتکب اہلکاروں کی نشاندہی کی۔ ڈی سی نے پولیو سے متعلقہ حکام کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ پولیو ایک قومی ایمرجنسی ہے اور اس کے خاتمے میں کوتاہی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا اور نہ وہ کسی قسم کی نرمی کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اسراراللہ، ایڈیشنل ڈی سی منہاس الدین، آغا خان ہیلتھ سروس کے نصرت جہان، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پولیو ایریڈیکیشن افیسر ڈاکٹر کمال اور مختلف سرکاری محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔ پولیو مہم میں بہتر کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرا ر اللہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محی الدین، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رحمن افریدی کو تعریفی شیلڈ اور کئی یونین کونسل مانیٹرنگ افیسرز اور ایریا انچارجوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات دے دئیے گئے۔
تازہ ترین
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م