اکمل بھٹو کو پارٹی کے لئے ایک بیش بہااور قیمتی سرمایہ ہے۔ممبرصوبائی اسمبلی سیلم خان

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نذیرحسین شاہ نذیر) پاکستان پیپلزپارٹی کے دروش سے تعلق رکھنے والے نوجوان رہنما اکمل بھٹو نے کہا ہے کہ اس بات پر غیر متزلزل ایمان رکھتے ہیں کہ بھٹو ازم ہی اس ملک کے کروڑوں غریب عوام کی مسائل اور دکھوں کا مداوا ہے اور اس کے لئے وہ اپنی تن من دھن قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے اور وہ پارٹی چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ ہفتے کے روز پی پی پی کے ضلعی صدر اور ایم پی اے سلیم خان کا اپنے گھر آمد کے موقع پر انہوں نے پارٹی قیادت سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بعض غلط فہمیوں کی بنیاد پر ان کے پارٹی چھوڑنے کے بارے میں یروپیگنڈا پھیلا یا گیا جوکہ کسی بھی طور پر درست نہیں۔ ان کاکہناتھاکہ پی پی پی کا ایک سچا اور پرانا جیالا ہونے کے ناطے وہ پارٹی سے اختلاف کو صرف متعلقہ فورم پر اٹھائیں گے۔ اس موقع پر سلیم خان نے اکمل بھٹو کو پارٹی کے لئے ایک بیش بہااور قیمتی سرمایہ قرار دیا۔ اس موقع پر تحصیل دروش کا مکمل کابینہ اور ضلعی قیادت بھی موجود تھی۔ سلیم خان نے اکمل بھٹو کوہار پہنایا۔