چترال (نمائندہ چترال میل) تجار یونین چترال کے انتخابات منگل کے روز ٹاؤن ہال میں منعقد ہوں گے جس میں چترال شہر اور مضافات سے 2858دکاندار اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ پولنگ صبح 8بجے سے شام ساڑھے 6بجے بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ پانچ سال بعد منعقد ہونے والے ان انتخابات میں تاجر دوست اتحاد کے بشیرحسین آزاد (انتخابی نشان پنکھا) اور شبیر احمد گروپ (انتخابی نشان بالٹی) کے درمیان کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے۔ تاجر الیکشن میں زبردست گہماگہمی دیکھنے میں آرہی ہے اور شہر کے درودیوار دونوں گروپوں کی بینروں، پوسٹروں اور اسٹیکروں سے لیس ہیں اور پیر کے روز دونوں گروپوں کے حمایتی مختلف گروہوں میں دکانداروں کے پاس آتے ہوئے دیکھے پائے گئے ۔ الیکشن کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کررہی ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز خصوصی کردار اداکرتے ہوئے دونوں گروپوں کو وقتاً فوقتاً ضروری ہدایات جاری کرتے رہے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



