چترال (نمائندہ چترال میل) اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے گزشتہ سال چترال آمد کے موقع پر سوشل میڈیا میں ایک متنازعہ پوسٹ کے بعد پیدا شدہ صورت حال کے بارے میں حقائق معلوم کرنے کے لئے تشکیل جائنٹ انکوائری ٹیم کی کوششوں سے معاملہ نہایت خوش اسلوبی سے طے پاگیا۔ جائنٹ انکوائری ٹیم کے فیصلے کے مطابق جمعہ کے روز ڈی پی او آفس میں منعقدہ اجلاس میں ایم پی اے سلیم خان کی شرکت اوران کی طرف سے پیش کردہ وضاحت اور معذرت کے ساتھ سنی اور اسماعیلی کمیونٹی دونوں اطراف سے اس پر اتفاق کا اظہار کیا گیا۔ ڈی پی او چترال منصور امان کی سربراہی میں منعقد ہ اس اجلاس میں ضلع ناظم مغفرت شاہ، ایم پی اے سلیم خان، نائب ضلع ناظم مولانا عبدالشکور، ایڈیشنل ڈی۔ سی۔ منہاس الدین، ایس پی انوسٹی گیشن طارق کریم،مولانا جمشید احمد، بریگیڈیر (ریٹائرڈ) خوش محمد خان، امیر محمد،قاری عبدالرحمن قریشی، شیخ الحدیث مولانا حسین احمد، مولانا الیاس، قاضی سلامت، فضل ربی جان، سردار حکیم، امیراللہ خان، آفتا ب طاہر، قاضی فیصل اور محمد حکیم ایڈوکیٹ شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈی پی او نے جائنٹ انکوائری ٹیم کی خلوص نیت سے کام کرنے اور حالات کو خوشگوار بنانے میں کردار کرنے پر سراہتے ہوئے کہاکہ چترال کے عوام امن پسند ی اپنی کوئی ثانی نہیں رکھتے۔ ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ چترال میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی قائم رکھنے میں یہاں رہنے والے تمام اسٹیک ہولڈروں کا کردار ہے جوکہ نہایت ذمہ دار ی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



