چترال (نمائندہ چترال میل) ویلج کونسل ارندو کے ناظم قاری عبدالامین نے بدھ کے روز ارندو کے دیگر معززین شاہ محمد، قاری محمد یوسف اور رحمت اعظم کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ میرکھنی ارندو روڈ گزشتہ کئی سالوں سے ادھورا رہ جانے کی باعث اس روڈ پر سفر انتہائی تکلیف دہ بن گئی ہے جبکہ مقامی طور پر متعین چھوٹے ٹھیکہ داروں کو ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں مزدوروں کواجرت نہیں ملی اور سڑک کی توسیع میں آنے والی زمینات کے مالکان بھی معاوضے کی ادائیگی کا انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ارندو پاک افغان بارڈر پر واقع ایک حساس علاقہ ہے جہاں سڑک کی سہولت نہایت ضروری ہے لیکن کئی سالوں سے اس سڑک پر نہ صرف کام کو بند کردیا گیا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کے مجموعی طور پر کروڑوں روپے بھی واجب الاد ا رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کور کمانڈر پشاور سے اپیل کی ہے کہ ارندو کے ہزاروں عوام کی حالت زار پر رحم کھاتے ہوئے ان کی مزدوری اور زمین کے معاوضوں کو بے باق کرنے کے ساتھ ساتھ ارندو روڈ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے ارندو ہسپتال میں اب تک ڈاکٹر کی عدم تعیناتی اور دوسری سہولیات کی عدم موجودگی کی وجہ سے لوگوں کو درپیش تکالیف کا ذکر کیا اور کہاکہ سڑک کی خستہ حالت اور سات مختلف مقامات پر ناکے کی وجہ سے ان کو ایمرجنسی کی صورت میں قریب ترین ہسپتال دروش آنے میں بھی دشواری پیش آرہی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے دورہ ارندو کے دوران کئے گئے اعلانات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے علاقے کے سنگین مسائل حل کریں جن میں پینے کی صاف پانی کی شدید قلت بھی شامل ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



