چترال (نمایندہ چترال میل) پشاور ہائی کورٹ نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن چترال ساجداللہ کی طرف سے چترال کے تین منصوبوں بونی شندور اور یارخون روڈ،بونی تور کہو روڈ میں مبینہ کرپشن،بے ضابطگیوں اور لواری ٹنل اپروچ روڈ کی تعمیر میں سست روی سے متعلق درخواست کو کورٹ پٹیشن میں تبدیل کرکے 20فروری کو سماعت کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل کو 14دنوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پٹیشن کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحی آفریدی اور جسٹس محمد ایوب پر مشتمل دو رُکنی بنچ نے کی۔ بینچ نے صوبائی حکومت کے ایڈوکیٹ جنرل قیصر علی کو متعلقہ متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد رپورٹ اور ریکارڈ آیندہ تاریخ پیشی میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ پیٹیشنر ساجدا للہ ایڈوکیٹ اس کیس میں خود پیش ہوئے۔ واضح رہے۔ کہ ایڈوکیٹ ساجد اللہ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو لکھے گئے اپنے ایک درخواست میں یہ استدعا کی تھی۔ کہ بونی مستوج روڈ کی تعمیر میں کئی ٹھیکہ داروں کو قبل آزتعمیر آدائیگی کی گئی تھیں۔ جن سے بعد آزان 49 کروڑ 91لاکھ ریکور کئے گئے۔ اور وفاقی حکومت کی طرف سے دوبارہ فنڈ کے اجرا ء پر ٹینڈر ہونے سے تخمینہ لاگت 49کروڑ سے بڑھ کر 2ارب 32لاکھ تک پہنچ گئی۔ جبکہ بونی تورکہو روڈ کی 27 کروڑ 29لاکھ سے بڑھ کر ایک ارب 10لاکھ تک پہنچ گئی۔ یوں محکمانہ غفلت اور کرپشن کی وجہ سے ایک طرف تحصیل مستوج کے عوام سڑکوں کی سہولت سے محروم رہے ، دوسری طرف قومی خزانے کو بہت بڑا نقصان پہنچا اور نہ اس حوالے سے کسی کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ جس پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے اس درخواست کو کورٹ پٹیشن میں تبدیل کرکے سماعت کرتے ہوئے ریکارڈ اور رپورٹ طلب کئے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



