چترال (نمائندہ چترال میل) ویلج کونسل پختوری اویر کے ناظم سید محمد خان نے کہا ہے کہ چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخار الدین نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں کے دوران چترال کو پسماندگی سے نکالنے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے جو گران قدر خدمات انجام دی ہے، وہ مجموعی طور پر گزشتہ 70سالوں کے دوران ترقیاتی کاموں سے کہیں ذیادہ ہے اور اپنی نمائندگی کا حق کماحقہ ُ ادا کردیا۔ منگل کے روز اویر وادی سے تعلق رکھنے کونسلر مولانا صاحب الدین، سماجی کارکن عبدالرحمن، شیر الملک اور درجنوں اہالیاں اویر کی معیت میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہزادہ افتخار الدین نے اپنے حلقہ نیابت چترال میں اس عرصے میں 50ارب روپے سے ذیادہ لاگت کے ترقیاتی منصوبے منظور کرائے جوکہ اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے اورکئی دہائی سالوں سے زیر تعمیر لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل سے چترال کا رابطہ بیرونی دنیا کے ساتھ سال بارہ مہینے رابطہ بحال ہوا جبکہ گولین گول پاؤر پراجیکٹ کی وجہ سے چترال ضلع کے اندھیر ے دور ہوگئے اور اب یہ روشنیوں کا ضلع بن گیا جہاں ایک لمحے کے لئے بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ شہزادہ افتخار کے ترقیاتی منصوبوں میں سب سے اہم منصوبہ پختوری اویر گول غارسے لے کر شاگروم تریچ تک روڈ ہے جس کی لاگت 12ارب روپے ہے جس کی پی سی ٹو بھی تیار ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کہاکہ شہزاد ہ افتخار الدین سوشل میڈیا میں خالی خولی باتوں کی بجائے عملی کام کردیکھا یا۔سید محمد خان نے کہا کہ کسی انسان کے لگائے ہوئے پھلدار درخت کے میوے کو سب کھاتے ہیں لیکن ثواب صرف پودا لگانے والے کو ملتا ہے اور یہی حال شہزادہ افتخار کا ہے۔ انہوں نے شہزادہ افتخار کے مطالبے پر چترال کو ترقیاتی فنڈ دینے والوں کا بھی شکریہ اداکیا۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



