حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پرعوامی مفاد میں گریڈ 17 سے تعلق رکھنے والے پی ایم ایس گروپ کے چھ افسران ور ایک سپرنٹنڈنٹ (بی ایس۔17) کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکشن آفیسر محکمہ اطلاعات خلیل الرحمان کو تبدیل کرکے انکو بحیثیت سیکشن آفیسر فاٹا سیکرٹریٹ تعینات کردیاگیاہے جبکہ سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ حمیرا محمود کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ وقبائلی امور،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر۔I بٹگرام صفدر اعظم قریشی کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری I- بورد ٓاف ریوینو،ڈی ڈی ایم او،شانگلہ محمد قمر کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر I- بٹگرام جبکہ اے سی،بٹگرام کو اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی ایم او، شانگلہ کا اضافی چارج بھی تفویض کردیاگیا ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرI- مانسہرہ ذاکر حسین کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت اسسٹنٹ کمشنرI- بٹگرام،سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ وقبائلی امور جمال احمد کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریوینو) مانسہرہ اورپی ڈی ایم اے میں ڈیپوٹیشن بنیاد پر تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایم اینڈ ای) سپرنٹنڈنٹ اظہر خان کو تبدیل کرکے ا نکو فاٹا سیکرٹریٹ میں بحیثیت سیکشن آفیسر (OPS) تعینات کردیاگیاہے۔ اس امر اکااعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیاگیا۔
تازہ ترین
- ہومکلرز آف چترال کی طرف سے مارخور رمضان فٹسال لیگ سیزن ون 2026 کا گرانڈ فائنل کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
- ہومپاکستان اسٹیٹ آئل ڈپو لوئر چترال میں موک ایکسرسائز عمل میں لایا گیا
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی جانب سے سٹی بازار چترال میں غلط پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز
- مضامیناولاد کی تربیت اور صحبتِ بد سے بچاؤ: قرآن و سنت کی روشنی میں۔۔بشیر حسین آزاد
- مضامینرشوت: ایک سماجی کینسر اور شرعی نقطہ نظر۔۔۔بشیر حسین آزاد۔
- مضامینعالمی بحران اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: صبر و تحمل کی ضرورت۔۔ تحریر بشیر حسین آزاد
- ہومچترال: سال 2026 کے لیے صدقہ فطر کے ریٹس کا اعلان،کم از کم شرح 240 روپے مقرر
- مضامینحرصِ مال اور رشتوں کا زوال: اسلامی تعلیمات کی روشنی میں۔۔بشیر حسین آزاد۔۔
- ہومچترال کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے افغانستان کی طالبان حکومت کی حالیہ سرحدی جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف چترال شہر میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلوس نکالا
- ہوم*ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری


