خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف پوسٹوں کے لئے تحریری ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان کردیاہے جو 29۔جنوری سے 2۔فروری 2018 تک منعقد کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد/ خاتون لیکچرر / سبجیکٹ سپیشلسٹ اکنامکس(بی ایس۔17) (تمام کوٹہ)، مرد/ خاتون لیکچر کامرس(بی ایس۔17۔ تمام کوٹہ) اور مرد/ خاتون لیکچرر سبجیکٹ سپیشلسٹ کیمسٹری بی ایس۔17 (تمام کوٹہ) کے تحریری امتحانات 29 جنوری 2018 کوصبح کے اوقات میں جبکہ محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد / خاتون لیکچرر اسلامیات(بی ایس۔17۔تمام کوٹہ)،محکمہ خزانہ میں سب اکاؤنٹنٹ (B-14)،محکمہ جنگلات میں سینئر آڈیٹر (BS-16)،محکمہ بلدیات میں اکاؤنٹنٹ (BS-11) اوراکاونٹنٹس آفیسر (BS-17) کی پوسٹوں کے لئے مذکورہ ٹیسٹ 29۔جنوری 2018 کو شام کے اوقات میں منعقد کئے جائیں گے۔ اسی طرح محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں ہیڈ ماسٹر(بی ایس۔17) اور محکمہ بلدیات میں اسسٹنٹ تحصیل آفیسر (بی ایس۔11) کی پوسٹوں کیلئے تحریری امتحان 30جنوری2018کو صبح کے اوقات میں منعقد کئے جائیں گے جبکہ سی اینڈ ڈبلیو / آبپاشی اورمحکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے محکموں میں سب انجینئر سول(BS-11) کے مذکورہ ٹیسٹ 30۔جنوری 2018 کو شام کے اوقات اورمحکمہ بلدیات میں تحصیل میونسپل آفیسر (BS-17)کے تحریری ٹیسٹ 31 جنوری 2018 کو صبح او ر شام کے اوقات میں منعقد کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ محکمہ پولیس میں آفس اسسٹنٹ (BPS-16) کے مذکورہ ٹیسٹ یکم فروری کو صبح کے اوقات میں جبکہ محکمہ اطلاعات میں کمپیوٹر آپریٹر (بی ایس۔16) اوراسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں آفس اسسٹنٹ (BPS-16) کی پوسٹوں کے لئے تحریری ٹیسٹ یکم فروری 2018 کوشام کے اوقات میں اور محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں آفس اسسٹنٹ(BPS-16) جبکہ محکمہ کھیل میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر(بی ایس۔16) کی پوسٹوں کے لئے تحریری ٹیسٹ بالترتیب صبح اورشام کی نشستوں میں لئے جائیں گے۔امتحانی مراکز اور رول نمبرز کی تفصیلات www.kppsc.gov.pk پر ظاہر کی جائیں گی۔تمام امیدوار اپنے رول نمبرز کے ساتھ متعلقہ امتحانی مراکز سے متعلق کال لیٹرز‘ امتحان/ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے مذکورہ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔کسی امیدوار کو انفرادی طور پر داخلہ لیٹر/رول نمبر سلپ جاری یا بذریعہ ڈاک ارسال نہیں کی جائے گی اگر کسی امیدوار کو اپنے امتحان /ٹیسٹ سے متعلق ویب سائٹ‘ ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے اپنے کال لیٹر سے متعلق معلومات دستیاب نہ ہوں تو وہ امتحان سے پہلے کمپیوٹر سیکشن سے ٹیلی فون نمبر091-9212976 سے اس سلسلے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے جبکہ امتحانی ہال میں موبائل فون یا دیگر الیکٹرانکس اشیاء لانے پر سختی سے پابندی ہے۔امتحانی مراکز کی تبدیلی کی کسی صورت اجازت نہیں ہو گی۔اس امر کا اعلان خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی