چترال (بشیر حسین آزاد) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اپنی محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی، ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کے لئے آگے جانے کے لئے مواقع کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے تاکہ قوم کی مستقبل کو تابناک اور درخشان بنایاجاسکے۔ منگل کے روز یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اور میٹرک میں پوزیشن ہولڈروں کو وظائف کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال کے نسل نو میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور اگر ضرورت ہے تو اسے بروئے کار لانے اور اسے جہت فراہم کرنے کی ہے جس سے ضلعی حکومت عہدہ براہونے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں سول سوسائٹی کو بھی آگے آکر اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سوشل ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کے کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس ادارے نے ضلعی حکومت کی کوششوں میں بھر پور مدد فراہم کی ہے اور ضرورت مند طلباء طالبات تک ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے وظائف پہنچانے کے لئے تمام دفتری اور ضابطے کی کاروائی سرانجام دی۔ اس سے قبل سوشل ویلفیر افیسر نصرت جبین نے کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے اے ڈی پی فنڈ سے 19لاکھ روپے ان ہونہار طلباء و طالبات کی وظائف کے لئے منظور کردیا تھا جوکہ ٹیلنٹ رکھنے کے باوجود اعلیٰ تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے تھے اور یہ ضلع ناظم اور ضلعی حکومت کی طرف سے ان کی بہت بڑی حوصلہ افزائی تھی۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ سماجی بہبود نے تمام طریقہ ہائے کار پورا کرنے کے بعد حقدار طلباء وطالبات کی نامزدگی عمل میں لائی جن کو ضلع ناظم آج چیک دے رہے ہیں۔ انہوں نے ضلع ناظم سے مطالبہ کیا کہ اے ڈی پی فنڈ سے سوشیو سائیکو کونسنلنگ کے لئے مرکز کھولنے کا اہتمام کیا جائے تاکہ نوجوان خواتین میں بڑھتی ہوئی خودکشی کے رحجان میں کمی لائی جاسکے۔ اس موقع پر نائب ضلع ناظم مولانا عبدالشکور نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ اس اہمیت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے اس سیکٹر پر بھر پور توجہ دی ہے۔ ضلع ناظم مغفرت شاہ، نائب ضلع ناظم مولانا عبدالشکور، ایڈیشنل ڈی سی منہاس الدین، اے سی چترال عبدالاکر م خان، سوشل ویلفیر افیسر نصرت جبین اور ممبران ضلع کونسل شیراحمد (ارندو) اور رحمت ولی (یارخون) اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے بھی طلباء وطالبات میں چیک تقسیم کئے جبکہ غیر حاضر طلباء وطالبات کے چیک ان کے سرپرستوں نے حاصل کیا۔
تازہ ترین
- ہومچترال میں خودکشی کی رجحان میں کمی لانے کے لئے لویر پولیس نے پریونٹیو ڈیسک قائم کردیا ڈیسک کاباقاعدہ افتتاح ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے کی
- ہومگرم چشمہ کے مقام پر پولوگراونڈ کا مسئلہ حل نہ ہونے پر سول سوسائٹی کے نمائندوں اور کارکنان کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگئی
- ہومچترال میں ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے چترال کو پچاس سال مزید ٹیکس سے مثتثنی قرار دینے کا مطالبہ۔ پریس کانفرنس
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔”تعلیم کے دورازے اور غریب“..
- ہوممالاکنڈ ڈویژن میں مجوزہ ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخواہ نے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ انجنئیر فضل ربی جان صدر پی پی پی
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔