چترال(نمائندہ چترال میل)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے سیکرٹری اطلاعات قاضی فیصل احمد سید کے دفترسے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق چترال میں آج 27دسمبر2017کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی۔اس موقع پر پارٹی لیڈر شپ اور کارکنان نے شہید بے نظیر بھٹو اوربھٹو خاندان کو خراج عقیدت پیش کیا، اُن کی خدمات پر روشنی ڈالی اور اُن کے میشن کو آگے لے جانے کا تہیہ کیا۔پی پی پی کے جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے میجر(ر) قاضی احمد سید،ایم پی اے سید سردار حسین،شریف حسین،وزیر،قاری نظام،انجینئر فضل ربی اور حمید جلال نے پاکستان پیپلز پارٹی کی پاکستان کے لئے خدمات اور بے نظیر بھٹو شہید کے زندگی پر روشنی ڈالی۔پروگرام کے صدر محفل جنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ تھے۔اسٹیج کے فرائض صدر پاکستان پیپلز پارٹی لوئر چترال عالم زیب ایڈوکیٹ نے سرانجام دئیے۔اس موقع پر مختلف پارٹیوں سے کثیر تعداد میں لوگوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پارٹی قائدین نے پی پی پی میں شامل ہونے والوں کوہار اور پی پی پی جھنڈے پیش کیے گئے۔
تازہ ترین
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م