اسماعیلی کمیونٹی کے پیشوا اور 49واں حاضر امام ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان نے ہفتے کے روز چترال میں گرم چشمہ اور بونی کے مقام پر اپنے پیروکاروں سے خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نما یندہ چترال میل) اسماعیلی کمیونٹی کے پیشوا اور 49واں حاضر امام ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان نے ہفتے کے دن چترال کا دورہ کیا اور گرم چشمہ کے علاوہ بونی کے مقام پر اپنے پیروکاروں سے خطاب کیا جوکہ ہزاروں کی تعداد میں وہاں پر جمع ہوگئے تھے۔ چترال ائر پورٹ پر ایم این اے چترال شہزادہ افتخا رالدین، ضلع ناظم مغفرت شاہ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام، ریجنل پولیس افیسر اختر حیات اور کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے ان کا استقبال کیا جبکہ بونی کے مقام پر ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر نے ان کو خوش آمدید کہا۔دونوں مقامات پر اپنے پیروکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اورامن وامان کو علاقے کی ترقی کے لئے ناگزیر قرار دیا اور کہاکہ اسلام امن ومحبت کا دین ہے اور ہمیں اسے دوسروں تمام چیزوں مقدم رکھنا چاہئے۔ ہزہائی نس آغاخان کے دیدار عام کے لئے گرم چشمہ کے مقام پر 60ہزار اور بونی کے مقام پر 80ہزار افراد کی گنجائش کے لئے خصوصی طور پر دیدار گاہ تعمیر کئے گئے تھے۔ درین اثناء چترال میں خراب موسم کے باعث ہزہائی نس کا خصوصی سی 130طیارہ چترال نہ آسکا جس کی وجہ سے ان کی آمد میں تین گھنٹے کی تاخیر ہوئی جب آغاخان فاونڈیشن کے ہیلی کاپٹروں نے انہیں اسلام آباد سے چترال پہنچادیا۔ بعدازاں ہزہائی نس نے چترال میں رات قیام کیا۔چترا دریں اثناء چترال ائر پورٹ پر ضلع ناظم مغفرت شاہ نے انہیں مختصر بریفنگ دیتے ہوئے چترال اور خوروگ کے درمیاں فلائٹ شروع کرانے اور چترال اور تاجکستان کے درمیاں زمینی روٹ قائم کرنے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے انہیں علاقے کی تیز تر ترقی میں ناگزیر قرار دیاجس پر ہزہائی نس نے کہاکہ چترال کے ساتھ ان کا بہت ہی گہرا تعلق ہے اور وہ علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔